دفاعی اعمال

روحانی دفاعی اعمال سے مراد ایسے اعمال ہیں، جو عامل کا روحانی دفاع کرتے ہیں۔ جادو، جنات اور شیاطین سے لڑنے والے عاملین کو اس کی حد سے زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔ اسی طرح دینِ اسلام کا کام کرنے والے افراد کو بھی روحانی دفاع کی بہت ضرورت ہوتی ہے تاکہ باطل قوتیں ان پر اگر روحانی طور پر وار کریں تو ان کا دفاع ہو سکے۔ روحانی دفاع نہ ہونے کی وجہ سے آج کتنے مدارس، کتنے بزرگ، کتنے مبلغ، کتنے مشائخ جادو اور شیاطین کی جکڑ میں ہیں۔ اس کامشاہدہ ہر کوئی اپنے آس پاس دیکھ سکتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ روحانی دفاع نہ ہونا ہے۔ گولی یہ نہیں دیکھتی کہ یہ بندہ متقی اور بزرگ ہے یا زانی ہے۔ جس نے حفاظت کا انتظام کیا ہوگا، اس کے بچنے کی امید ہے۔ جس نے نہیں کی، اس کو نقصان ہونے کا بہت امکان ہے۔ اس لئے روحانی دفاعی اعمال ان تمام عاملین کو سیکھنا بہت ضروری ہیں جو جادو اور جنات کے اثرات سے لوگوں کو نجات دلانے میں مصروف ہیں یا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی طرح ان عالموں کو بھی ضرور سیکھنے چاہئیں جو ایسا کام کر رہے ہیں کہ باطل قوتیں ان پر عمل کروانے پر مجبور ہو جاتی ہوں۔ اور کوئی عمل کروائے نہ کروائے، خود شیطان اپنے بڑے بڑے جادوگر بھیج دیتا ہے کہ فلاں کو بیمار کردو، فلاں کی زبان بند کر دو، فلان کے گھر والوں (بیوی اور بچوں) کو بیماریوں اور پریشانیوں میں مبتلا کردو۔

ان اعمال کی اجازت تین طرح سے دی جاتی ہے۔ 
اول) اجازت کے بعد عمل بھی کروایا جاتا ہے۔ یہ طریقہ ہر اس شخص کے لئے ہے، جو عملیات کے شعبے میں ابھی مبتدی کی حیثیت رکھتا ہے۔
دوم) خاص اجازت کے ساتھ مختصر عمل کیا جائے۔ یہ طریقہ صرف عاملین کے لئے ہے یا ان افراد کے لئے جن کی روحانی طاقت زیادہ ہو۔
سوم) صرف خاص اجازت دی جائے۔ یہ طریقہ صرف ان عاملین کے لئے ہے جنہوں نے پہلے بڑے دفاعی اعمال کئے ہوں۔

دفاعی اعمال کی تفصیل

درج ذیل اعمال میں کچھ کا کوئی ھدیہ نہیں۔ کچھ اعمال کا ھدیہ لیا جاتا ہے۔ جو کرنا چاہیں، وہ رابطہ کرکے مزید تفصیلات پوچھ سکتے ہیں۔

مشہور و معروف عمل ہے۔ جادو، جنات، شیاطین، چور، ڈاکو اور دیگر آفات سے حفاظت کے لئے ہے۔ اکابر اور بزرگانِ دین کا معمول ہے۔ منزل
قرآن میں خاص حفاظت کی آیات پر مشتمل عمل ہے۔ حصارِ قرآنی کبیر
اس عمل کے کرنے والے کی فرشتے حفاظت کرتے ہیں۔ حصارِ خاص
غیبی حفاظت کا عجیب عمل ہے۔ عامل کی غائبانہ بہت حفاظت ہوتی ہے۔ درود تنجینا

جنات، جادو، شیاطین اور تمام تکلیف دینے والی مخلوق سے حفاظت کا ایک خاص عمل۔
 صرف سات یوم کا عمل ہے۔ ہر فرد کو سیکھنا چاہئے۔ خزینہ روحانیات کے ممبران بغیر ھدیہ کر سکتے ہیں۔

حصار کا عمل
جادو، جنات اور شیاطین سے حفاظت کے لئے ایک بنیادی حصار، جو ہر شخص کو سیکھنا ضروری ہے تاکہ جادو اور جنات کے حملوں سے وہ محفوظ رہے۔ بغیر فیس ہر کوئی سیکھ سکتا ہے۔ حصار کا بنیادی عمل
اسماء الحسنی کا عمل جو حفاظت کے لئے بہت مجرب ہے۔ خصوصاً خواتین کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ماہواری کے دنوں میں قرآنی حفاظت کے اعمال نہیں کر سکتیں۔ خواتین کے لئے خصوصی عمل جو وہ حیض کے ایام میں پڑھ سکتی ہیں تاکہ کسی نہ کسی درجے میں حفاظت کا عمل جاری رہے۔ بغیر فیس ہر کوئی سیکھ سکتا ہے۔ عمل حفاظت یاحافظ یا حفیظ

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: