جنات کی حاضری

ابوضیاء الرحمن حنفی غفرلہ

اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ میں جنات کو حاضر کروں تو اوّل تو یہ جان لے کہ یہ کام خطرے سے خالی نہیں۔ پھر بھی کرنا چاہے تو کسی خاص عامل سے مدد ورہنمائی حاصل کرنے کے بعد اس کی نگرانی میں اس عمل کو کرے۔ ان شاء اللہ مخفی پردے ہٹ جائیں گے۔ حقیقت سامنے آجائے گی۔ لیکن اس بات کاخیال ضرور رکھے کہ جس جگہ اس عمل کوکرے، وہاں پرجنات رہتے ہوں یاوہاں سے ان کا گزر ہوتا ہو۔
حصار:سب سے پہلے اپنااور اپنے اہل وعیال کا حصار اس طرح ضرور کرلے۔ اوّل آخر درود شریف،تین(۳) بار منزل، اکیس(۲۱) بار آیت الکرسی، سات سات(۷) بار سورئہ فلق وناس پڑھ کرایک چھڑی پردم کریں۔ دوسرا دم شہادت کی انگلی پرکرکے سر پرگھماتے ہوئےاہل وعیال کاحصار کریں۔اس طرح ہاتھوں پربھی دم کرکے پورے جسم پر پھیرلیں اور چھڑی کی مدد سے اپنے ارد گرد ایک بڑا ساگول دائر ہ بنالیں اور اس دائرے کے اندر بیٹھیں۔
طریقہ:تلوں کاتیل، زعفران اور زیتون کاتیل مکس کرکے مٹی کے تازہ چراغ میں ڈال کر روئی ڈال کے روشن کریں۔ پھر سورۃ الجن کو پڑھنا شروع کریں۔ اس وقت تک پڑھیںجب تک جنات کی حاضری مکمل نا ہو جائے۔ اگر تین گھنٹے کے درمیان حاضری یاکوئی ایسی شکل نہ ظاہر ہوتو اگلے روز دوبارہ اسی ترتیب سے عمل شروع کریں۔ ان شاء اللہ پہلے روز ہی حاضری ہو جائے گی۔ ورنہ زیادہ سے زیادہ سترہ (۱۷)دن تک عمل جاری رکھیں،کام ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
ھدایات: عمل چاند کی تیسری رات سے شروع کریں۔ روزانہ تازہ غسل بھی کریں۔سر میں تیل بھی لگائیں۔ سرمہ اور خوشبو کااستعمال بھی کریں۔ بہتر ہے پرہیز جلالی کریں۔ ورنہ احتیاط سے کام لیں۔گوشت، انڈے اور بدبودار اشیاء سے دور رہیں۔ دوران عمل جگہ، وقت کاانتخاب ایک رکھیں۔ بالکل یکسوئی سے کریں۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




Subscribe for Updates

Name:

Email: