ظالم،دشمن،حاسدین کی
شرارت اور اسمائے حُسنی
عزیر احمد مفتاحی قاسمی

دشمن پر فتح پانے کے لئے



 خاصیت تین روزے رکھے اور چوتھے دن ایک مجلس میں ستر بار الخافض پڑھے تو دشمن پر فتح حاصل کرے۔

دشمن کو مغلوب اور پست کرنے کے لئے



خاصیت دشمن قوی ہو، اس کو دفع کرنے سے عاجز ہو توتھوڑاآٹا گوندھے اور اس کی ایک ہزار گولیاں بنائےاور ایک ایک گولی اٹھاکر’’ یا قوی ‘‘کہے اور دشمن کے دفع ہونے کی نیت سے مرغ کے آگے ڈالے۔ اللہ تعالی اس کے دشمن کو مغلوب اور پست کردے۔

ظالم و حاسد کے شر کو دفع کر نے کے لئے



خاصیت اگر کوئی کسی ظالم وحاسد سے ڈرتا ہو تو پچھتر۷۵ بارالمذل پڑھے اور سجدہ میں جاکر کہے کہ یا اللہ فلاں ظالم کے شر سے امن دے تو اللہ تعالی اس کے شر کو دفع کردے گا۔

بادشاہ کا غصہ دفع ہو نے اورحاسدوں،۔
دشمنوں کی زبان بند ہو نے کے لئے



خاصیت اگر اس نام کو ہمیشہ پڑھتا رہے تو حاسدوں اور دشمنوں کی زبان بند ہو اور بادشاہ کا غصہ دفع ہو جائے۔

 جنگ جیتنے کے لئے



خاصیت اگر حکام اور والیان ملک اس کو کثرت سے پڑھے تو سب لوگ ان سے ڈرے اور ان کی مہمیں بخوبی مکمل ہو۔

چور،دشمن،برے ہمسایہ سے خوف کے وقت



خاصیت جو کوئی چور،دشمن،برے ہمسایہ یا نظربد لگنے سے ڈرے تو جمعرات سے شروع کرے اور آٹھ دن تک صبح شام دونوں وقت حسبی اللہ الحسیب پڑھا کرے، ان شاء اللہ ان چیزوں کے شر سے بچ جاوے۔

اپنے اہل وعیال کو دشمنوں اور آفتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے



خاصیت جو کوئی سات با ر اپنے بیوی ،بچوں اور مال پر پڑھ کر ان کے اطراف دم کرے،سب دشمنوں اور آفتوں سے امن میں رہے۔

ظالم کے ہاتھوں گرفتار نہ ہو نے کے لیے



خاصیت آدھی رات کے وقت یا آدھی رات کے بعدصبح سے پہلے سجدے میں سر رکھ کر ایک سو پندرہ بار اس نام کو پڑھے تو ظالم کے ہاتھوں گرفتار نہ ہو۔



خاصیت اعضاء کے دھونے کے وقت ہر جوڑ پر القادر پڑھے توکسی ظالم کے ہاتھوں گرفتار نہ ہواور کوئی دشمن اس پر فتح نہ پاوے۔

جنگ میں سختی اور رنج نہ پہنچنے کے لیے



خاصیت جنگ میں اس نام کو پڑھے یا اپنے پاس رکھے توکو ئی سختی اور رنج نہ پہنچے۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




Subscribe for Updates

Name:

Email: