جادو ٹونا جنات اور تعویذات کے
 اثرات بد اور ان کا توڑ
۔پیر سید سبطین حیدر گیلانی مد ظلہ (حجرہ شام مقیم)۔

السلام علیکم ! میں یہ تحریر خالد مقبول صاحب کی فرمائش سے لکھ رہا ہوں۔ یہ ان کی بہت نوازش ہے کہ مجھ ناچیز کو اپنے دوستوں میں شامل رکھتے ہیں۔ اس تحریر میں جو کچھ لکھا جارہا ہےوہ سب میرے تجربات میں سے ہے۔ اگر کسی نے بھی ان اعمال سے فائدہ لینا ہو تو وہ خالد مقبول صاحب سے مل کر اجازت لے سکتے ہیں۔ اگر پھر بھی کسی مشکل کی سمجھ نہ آئے تو خالد مقبول صاحب سے اجازت لے کر میرے ساتھ رابط کیاجاسکتا ہے۔
جادو ایک ایسا موذی مرض یا اثرات کاذخیرہ ہے کہ جلدی معلوم نہیں ہوتاکہ یہ جادو ہے یا بیماری ہے بعض دفعہ بلکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ مرض سمجھ کر مریض کاعلاج کرواتے ہیں، جب مریض کو کسی دوائی سے فائدہ نہ ہو تو پھر عاملین کی طرف چل پڑتے ہیں پھر وہ بھی اکثراوقات صرف عامل عامل طور کے ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے مریض کے گھر والے عامل حضرات سے علاج کروا کر تھک جاتے ہیں، الٹا عاملین کی بدنامی ہوتی ہے اور مریض کے جو اثرات ہوتے ہیںوہ زیادہ سے زیادہ خراب ہو جاتے ہیں اور مریض چڑچڑا پن کاشکار ہو جاتا ہے۔آخر یہ وقت دیکھنا پڑتا ہے کہ مریض رفتہ رفتہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ جادو ٹونہ، جنات، تعویذات کے ساتھ اکثر مریض پرجو علامات ظاہرہوتی ہیں، عامل حاضرات ان علامات کو سحرجنات وغیرہ سے دیکھتے ہیں، ہونا بھی اسی طرح ہے، مگر اس کی پہچان کرنا ذرا مشکل ہے کہ یہ جادو کے اثرات ہیں، یاجنات کے اثرات ہیں یا ٹونہ وغیرہ کے اثرات ہیں، بعض دفعہ اس طرح بھی ہوتا ہے کہ مریض پر جنات کا قبضہ ہوتا ہے مگر علامات جادو ٹونہ کی ہوتی ہیں۔ بعض دفعہ جادو ٹونہ موکلات کے ذریعے کیاجاتا ہے یا موکلات کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے کہ فلاں مریض کو اپنے قبضہ میں رکھو۔ جادو ٹونہ جنات کے اثرات، تعویذات کے اثرات جس مریض پر ہوں گے تو اس کے لیے درج ذیل علامات کا پایاجانا ضروری ہے۔ لیکن پھراس کی شناخت کرنا بھی ضروری ہے۔ ان میں تمام تر علامات ایک جیسی ہوتی ہیں جو کہ مندرجہ ذیل زیادہ تر ظاہر ہوتی ہیں۔
(۱)۔ڈرائونے خواب آنا۔(۲)۔اونچائی سے گرنا۔ (۳)۔بھینس کانظر آنا۔ (۴)۔چلتے پھرتے یارات کو اپنے کمرہ میں کسی کے موجود ہونے کا احساس۔ (۵)۔معاشی حالات خراب ہونا۔ (۶)۔گھرمیں برکت کانہ ہونا۔ (۷)۔گھر کے تمام افراد کا آپس میں اتفاق نہ ہونا۔ (۸)۔ صحت میں خرابی، ہروقت بُرے خیال آنا، جریان احتلام کا ہونا، جسم درد کرنا، ہر وقت تنہائی میں رہنے کی خواہش۔ (۹)۔رشتہ داروں سے بدسلوکی، بھائی بہنوں سے نہ اتفاقی، اولاد سے نفرت۔ (۱۰)۔تنہائی کا خواب یہ چند علامات ہیں جو کہ عام طور پر مریضوں میں پائی جاتی ہیں۔ دفتر میں یاکاروبار میں اپنے تمام ساتھیوں کو ساتھ نفرت سے دیکھنا، ہر وقت دوسروں کو نیچا دکھا نا بھی جادو جنات کے اثرات کی علامات ہوتی ہیں۔ لوگوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ بھی ایک علامات ہے۔ اس کے لیے ہر عامل کا علیحدہ علیحدہ طریقہ ہوتاہے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ جب آپ کاکوئی بھی فرد ان علامات میں سے کسی بھی علامات کا شکار ہو تو سب سے پہلے یہ ضرور چیک کروائیں کہ یہ مرض ہے یا جادو، جنات، تعویذات کے اثرات ہیں تاکہ مشکل وقت سے چھٹکارا جلدی حاصل کرلیاجائے۔
چند دن پہلے کی بات ہے کہ میرے ایک رشتہ دار کو فالج کا اٹیک ہوگیا تھا، میں اس کی داد رسی کے لیے جب ان کے گھر گیا تو مجھے سب جادو ٹونہ، تعویذات، جنات والے اثرات محسوس ہوئے تو میں نے ان کو بتایا کہ علامات فالج کی ہیں مگر اس پرجادو ہواہے، گھر کے کسی بھی فرد نے ماننے سے انکار کردیا، میں خاموش ہو گیا، فالج قابل علاج ہے مگر آج تک مریض تندرست نہیں ہوا مرض زیادہ سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اگر آج بھی اس کاعلاج بذریعہ عملیات ہو جائے تو مریض تندرست ہوسکتا ہے۔

جنات اور جادو ٹونہ تعویذات کی پہچان کا آسان طریقہ

اگر آپ کو شک ہو کہ آپ کے کسی فرد یا اہل خانہ یا کسی عزیز یاکسی بھی مریض پرکسی نے جادو کردیاہے یا آپ کو واضح طور پر جنات کے اثرات نظر آئیں تو اس سلسلے میں سب سے پہلا کلام یہ کریں کہ باقاعدہ علاج شروع کرنے سے پہلے مرض کی تشخیص کرلیں۔ مرض کی تشخیص کایہ عمل مجھے میرے استادسے ملا تھا، مرض کی تشخیص کاطریقہ یہ ہے کہ پہلے باوضو ہو کر ایک گلاس مریض کے گھر کا پانی لیں، بہتر ہے کہ آج کل ہرجگہ کا پانی بھی درست نہیں ہے، اس لئے کوئی بھی منرل واٹر بازار سے لے لیں۔ اس پانی پرایک بار درود ابراہیمی پڑھ کرپھونک ماریں پھر اس کے بعد دس(10) بار سورئہ فاتحہ پڑھ کر پھونکیں، دس(10) بار چاروں قل پڑھ کر،چار(4) مر تبہ پھونک ماریں، دس(10) مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کردم کریں، پھر دس (10)بار درود ابراہیمی پڑھ کر پھونکیں۔یہ دم کیا ہوا پانی مریض کو پلائیں۔ اگر پانی کاذائقہ کڑوا ہو تو جنات کا اثر ہے۔ اگر پانی ترش محسوس ہو تو جادو کا اثر اور اگر پانی کاذائقہ تبدیل نہ ہو تو پھر جسمانی مرض ہے، اس کاروحانی علاج کی بجائے حکیم یا ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔

جنات اور جادو ٹونہ کے اثرات سے نجات کا طریقہ

ہر عامل کے پاس کوئی نہ کوئی طریقہ موجودہوتا ہے، مگر عامل حضرات اور مریض اکثر ایک غلطی کرجاتے ہیں کہ جب عامل کے علاج سے مریض تندرست ہو جاتا ہے تو سات آٹھ یا دس بارہ دن بعد علاج جاری نہیں رکھتے۔ میرے تجربہ کے مطابق کم از کم تین(3) ماہ تک علاج جاری رکھنا چاہیے تاکہ مریض کو یہ اثرات دوبارہ نہ ہونے پائیں۔ بہترین علاج تو سورئہ فلق اور سورئہ والناس ہے جو کہ احادیث سے ثابت ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ عامل کو چاہیے کہ سورئہ والناس اور فلق دو دو سو(200-200) بار پانی پر دم کرکے مریض کو پانچ سات دن کے لیے دے۔ اسی طرح ساتویں دن پھردوبارہ مریض کو سات(7) دن کے لیے پانی تیار کرکے دیں۔ اس طرح ساتویں دن پھر دوبارہ مریض کو سات(7) دن کے لیے پانی تیار کر کے دیں۔

سورۂ بقرہ کا خاص عمل

جادو،جنات کے اثرات کومکمل طورپر ختم کرنے کے لیے اکتالیس (41)دن تک مریض کے گھر اونچی آواز سے سورئہ بقرہ تلاوت کی جائے اور پانی پردم کرکے مریض کو پلائیں۔ اس سے ان شاء اللہ گھر سے تمام پریشانیاں بھی ختم ہوں گی اور مریض بھی تندرست ہو گا۔ اس کے علاوہ اور طریقہ بھی درج ذیل ہے۔ اس عمل میں سورئہ البقرہ کو ایک خاص انداز میں پڑھنا ہے۔ جس کاطریقہ یہ ہے کہ جس گھر، دکان یا فرد پر اثرات ہوں تو اس خاندان کا کوئی بھی فرد اس عمل کاآغاز کرسکتا ہے۔ اس عمل کے دوران کسی سے گفتگو بھی نہیں کرنی، ایک جگہ اور ایک وقت مقررہ کرلیں لیکن بہتر وقت بعد نماز عشاء کاہے۔ ایک پانی کاجگ لیں اور باوضو ہو کر سورئہ البقرہ کی تلاوت کریں، جب ایک ورق مکمل پڑھ لیں تو پانی پر دم کریں۔
اسی طرح ورقہ پڑھنے کے بعد پانی پردم کرتے رہیں، ساری سورۃ البقرہ پڑھ کر دم کرتے رہیں، پوری سورت مکمل ہونے پرپانی تیار ہے۔ اس پانی کو گھرکے تمام افراد استعمال کریں اور کم ازکم تین(3) ماہ تک جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مریض تندرست ہو گا۔
باقی عام حضرات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اپنے اعمال کے مطابق علاج کریں۔ اگر کوئی سورئہ مزمل کاعامل ہے توسورئہ مزمل پانی پر اکتالیس (41) بار دم کرکے دیں اور کم از کم گیارہ(11) دن پئیں اور پھر دوبارہ دم کرکے پانی دیں، اس طرح تین(3) ماہ مکمل کریں۔ اگر کوئی چہل کاف کاعامل ہے تو اکتالیس (41) بار چہل کاف پانی پردم کرکے پانی دیں اور تین ماہ کاعلاج مکمل کریں۔
سورئہ فاتحہ بھی جادو کے اثرات کو زائل کرتی ہے لیکن جنات کے اثرات کے لیے نہیں ہے۔ جنات کے اثرات کوختم کرنے کے لیے سورئہ مزمل بہترین چیز ہے اور قصیدہ غوثیہ عربی والا یا پنجابی والا دونوں بھی جادو جنات تعویذات کے اثرات کو زائل کرتے ہیں۔
ایک اور تشخیص : مریض کے گلے میں کم از کم تین دن پہنا ہوا کپڑا لیں، اس کو کسی چیز کے ساتھ پیمائش کریں پھراس پر سورئہ فاتحہ تین تین بار پڑھ کر پھونک لگائیں پھراس کپڑے کی دوبارہ پیمائش کریں، اگر کپڑا پیمائش سے کم ہو جائے تو جادو ٹونہ، تعویذات کے اثرات ہیں اور اگر پیمائش پوری ہو تو پھر بیماری ہے۔ اور اگر پیمائش زیادہ ہو جائے تو جنات کے اثرات ہیں۔ آگے اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




Subscribe for Updates

Name:

Email: