Subscribe for Updates

Name:

Email:

مجرب روحانی ٹوٹکے
۔ قیصر احمد بی۔ اے۔

ذیل میں جو ٹوٹکے دیے جا رہے ہیں، وہ فوائد میں بہت مفید ثابت ہوں گے۔ ’’حب‘‘ اور ’’بغض‘‘ کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں۔ اگر کسی نے بہت غلط استعمال کیا تو ہم بری الذمہ ہیں۔ اور دعا ہے کہ ایسے شخص کو فائدے کی بجائے سخت نقصان ہو۔
برائے حُب اگرکوئی شخص چاہے کہ فلاں شخص کو مسخّر کروں تو مطلوب کے نام مع والدہ کے نام کے اعداد کے مطابق اوراس سے ستارہ اخذ کر کے اسی ستارہ کی ساعت میں دوائو ں کو پہلے سے حاصل کرے اورمطلوب کا نام لیتا رہے اورکوٹتا رہے صبح و شام سات روزتک۔ مطلوب ان شاء اللہ تعالیٰ طالب کی محبت میں بے چین و بیقرار ہو گا۔ نسخہ یہ ہے :۔
افیون نیم درم۔برگ زیتون ۲دانگ۔ اشق ادرہم۔ کندر ۲درہم۔ سنبل الطیب نیم درہم۔ عرطینشا نیم درہم۔
ان تمام ادویہ کو کوٹ کر جلائے اورمطلوب کا نام مع اس کی والدہ کا نام لے کر جلاتا رہے، مطلوب بیقرار ہو کر آئے۔
برائے حُب ان ادویہ کو بساعت مشتری حاصل کرے اورساعت مشتری ہی میں بنام چہار کس سات روز تک کوٹے۔پھر ان کو مطلوب کا نام مع والدہ کے نام لے کر جلائے۔ ان شاء اللہ مطلوب بیقرار ہو کر آئے گا۔ نسخہ یہ ہے: برنج۔ جوز۔ سنبل۔ نوسادر و بیدا نجیر وعرطینشا ہموزن لے کر کوٹے۔بعدہٗ ملائے اوراپنی دلی مراد پائے۔
برائے حُب ’’دست بستن‘‘ ان ادویہ کو پہلے حاصل کرے اور بروز جمعہ درساعت زہرہ کوٹے اورمطلوب کا نام معہ اس کی والدہ کا لے کر جلائے۔ مطلوبہ شخص کے دونوں ہاتھ بستہ ہو جائیں گے۔ وہ نسخہ یہ ہے: غاریقون ایک درہم۔ کبیرت نیم درم۔ شحم حنظل نیم درم۔
برائے حُب ان ادویہ کو حاصل کرے۔ پھر ساعت مشتری میں کوٹے اور مطلوب کا پہنا ہوا کپڑا بھی کوٹے اورکوٹتے ہوئے مطلوب کا نام مع والدہ کے لیتا رہے۔ بعدہٗ اس کو جلائے۔وہ نسخہ یہ ہے: صندل سفید۔ آبر یشم۔ فلفل سفید… ہموزن۔
برائے حُب ان ادویہ کو پہلے حاصل کریں اورساعت عطارد میں کوٹ چھان کر جلائے۔ جلاتے وقت مطلوب کا نام مع والدہ لے کر جلاتا رہے کہ مطلوب بیقرار ہو کر آئے اورتو اپنی دلی مراد پائے۔ نسخہ یہ ہے: شونیز ادرم۔ سنبل ادرم۔ بید انجیر ۳ درم۔ صندل سفید ۱ درم۔
برائے حُب جملہ ادویہ کو حاصل کرے پھر ساعت مشتری میں کوٹے۔ بنام مطلوب جلائے۔ان شاء اللہ مطلوب بید ام غلام ہو گا۔ نسخہ یہ ہے: برگ ِ زیتون ا درم۔ کندر ۴ درم۔ نوسادر ۱ دانگ۔ مجرب المجرب ہے۔
برائے حُب اول طالب و مطلوب کے ناموں کے اعدادمع والدہ کے نام کے اعداد کے حاصل کرے اور اناسی(۷۹)عدد کا اضافہ کرکے نقش مثلث لکھے۔ ۳ عدد نقش تیار کرے۔ اول داہنے بازو میں باندھے۔ دوسرا فلیتہ بنا کر مطلوب کے گھر کی طرف منہ کر کے سات روز تک جلائے اور تیسرا مطلوب کی راہگذر میں دفن کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ مطلوب طالب کی محبت میں دیوانہ ہو گا۔مجرب ہے۔
برائے غائب خرما۵درم۔ راز یانج ۵ درم۔ عقرقرحا۵ درم۔ مصطگی ۵ درم۔ان سب ادویہ کو بساعت عطارد کو ٹے اورپھر جلائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ گریختہ جلدلوٹ آئے گا۔ مجرب ہے۔
برائے غائب مندرجہ ذیل ادویہ کو در ساعت قمر کوٹے اورگریختہ کا نام مع والدہ لیتا رہے اوربعد ہٗ اسے جلائے۔گریختہ جلد واپس آئے۔ نسخہ یہ ہے:۔
زراوند نیم دانگ۔ مقل ارزق نیم درم۔ غلاف خشخاص نیم درم۔ تخم ترہ بوستاں نیم درم۔ فلفل ادرم۔ شکر ۵ درم۔
برائے خواب بستن اگر کسی کی خواب بندی کرنا ہو تو تخم بادیان، تخم گاجر، فلفل دراز، تخم حنظل ہموزن لے کر ساعت شمس میں اتوار کی شب کو کوٹے اورمطلوب کا نام مع والدہ لیتا رہے اوربعدہٗ جلائے۔ فوراً خواب بندی ہوگی۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022