Subscribe for Updates

Name:

Email:

 عمل قٓ اور عمل نٓ
حضرت مولانا حسن الہاشمی رحمۃ اللہ علیہ

عمل قٓ

یہ حرف چھٹے سپارے میں سورئہ ’’قٓ‘‘ کے شروع میں آیا ہے۔ اس کے اعداد ایک سو (۱۰۰)ہیں۔ اس کے عمل کا طریقہ یہ ہے کہ ایک تختی پر ’’قٓ‘‘لکھ لیں اور لگاتار ایک سو (۱۰۰)دن تک اس تختی کی طرف دیکھ کر ’’قٓ‘‘ ایک سو (۱۰۰) مرتبہ پڑھیں۔
دوسرا چلہ بھی ایک سو (۱۰۰) دن کا ہے۔ اس چلے میں حرف ’’ قٓ‘‘ایک سو (۱۰۰) بار بغیر تختی کی طرف دیکھے پڑھیں۔ تیسرا چلہ ایک سو (۱۰۰)دن کا ہو گا۔ اس چلے میںایک سو (۱۰۰) مرتبہ دائیں طرف، ایک سو (۱۰۰) مرتبہ بائیں طرف، ایک سو (۱۰۰) مرتبہ اوپر کی طرف اورایک سو (۱۰۰) مرتبہ سامنے کی طرف دیکھ کر پڑھیں۔ اب عمل مکمل ہوا۔ اس عمل کے بعد عامل کسی بھی مقصد کے لئے ایک سو (۱۰۰) مرتبہ قاف پڑھ کر دعا مانگے گا تو دعا قبول ہو گی اور کسی بھی مقصد کے لئے کسی کو مندرجہ ذیل نقش دے گا تو اس میں کامیابی ملے گی۔نقش یہ ہے:۔

اس نقش کاہدیہ عامل نوّے(۹۰) روپے تک وصول کرسکتا ہے۔ اس سے زیادہ وصول کرے گا تو عمل ضائع ہو جائے گا۔

 عمل نٓ

اعمالِ ناسوتی کا15واں عمل ’’نٓ‘‘ہے۔ یہ حرف ۲۹وے سپارے میں سورئہ قلم کے شروع میں آیا ہے۔ اس کے اعداد پچاس (۵۰) ہیں۔ اس کے بھی تین (۳)چلّے کرنے ہوں گے۔ اس کاچلّہ پچاس (۵۰) دن کا ہو گا۔ پہلا چلّہ تختی کی طرف دیکھ کر کرنا ہو گا۔ دوسرا چلّہ بغیر تختی کی طرف دیکھتے ہوئےپچاس (۵۰)مرتبہ ’’نٓ‘‘پڑھنے سے پورا ہوجائے گا۔
تیسرے چلّے میں ’’نٓ‘‘پچاس (۵۰) مرتبہ دائیں طرف دیکھ کر، پچاس (۵۰)مرتبہ بائیں طرف دیکھ کر، پچاس (۵۰)مرتبہ آسمان کی طرف دیکھ کر اور پچاس (۵۰)مرتبہ سامنے کی طرف دیکھ کر پورا کریں۔
اس عمل کی تکمیل کے بعد اگر عامل کسی بھی مقصد کے لئے اگر یہ تعویذ دے گا تو ان شاء اللہ اس مقصد میں طالب کو کامیابی ملے گی۔ نقش یہ ہے:۔

اس نقش کا ہدیہ عامل نوّے(۹۰) روپے تک وصول کرسکتا ہے۔ اس سے زیادہ وصول کرے گا تو عمل ضائع ہو جائے گا۔
ان اعمال میں دوسرے اعمال کے مقابلے میں یہ خصوصیت ہے کہ اس کاعامل ہدیہ لینے میں پابند ہوتا ہے۔ اسے من مانے پیسے وصول کرنے کااختیار نہیں ہوتا۔ اگر وہ من مانی کرتا ہے تو اس کاعمل بے اثر ہو جاتا ہے۔
دوسری خصوصیت ان اعمال کی یہ ہے کہ ان کا اثر تیر کی طرح ہوتاہے اور حیرت انگیز طورپر مریض کو فائدہ ہوتا ہے۔
ان اعمال کی زکوٰۃ نکال کر عامل نہ صرف یہ کہ خدمت خلق میں نمایاں ہو جاتا ہے بلکہ اس کی شہرت دور دور ہو جاتی ہے۔ کیونکہ چشتی بزرگوں سے اس کاروحانی رشتہ قائم ہو جاتا ہے۔ بشرطیکہ وہ خدمت کے دوران حد بندیوں کاپابند رہے اور من مانی سے گریز کرے۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022