Subscribe for Updates

Name:

Email:

 روحانی امراض سے نجات
 بذریعہ اسمائے حسنیٰ
عزیر احمد مفتاحی قاسمی

طمع ولالچ دور کرنے کے لئے

خاصیت جو طمع کی بلا میں گرفتار ہو اپنے بدن کے ہر جوڑ پر یعنی منہ،کان، آنکھ،ناک اور ہاتھ پائوں پر ہاتھ رکھ کر پڑھے ۔اللہ تعالی اس بلا کو دور کردے۔

ظاہر وباطن کی غنا کے لئے

خاصیت یا مغنی گیارہ سو گیارہ مرتبہ اول وآخر گیا رہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھنا ظاہر وباطن کے غنا کے لئے نہایت مفید ہے۔

نیک بننے کے لئے

خاصیت کثرت سے پڑھتا رہے تو نیک بن جائے اور اس سے اچھے افعال صادر ہو۔

اسرار الہی کی جانکاری کے لئے

خاصیت روزانہ تینتیس بار(۳۳) پڑھے تو اسرار الٰہی کے جاننے والوں میں ہو جائے۔

دل پر انوار ظاہر ہو نے کے لئے

خاصیت تنہائی میں اس کی اتنی کثرت کرے کہ بے خود ہو جائے تو دل پر انوار ظاہر ہو۔

غفلت کو دور کرنے کے لئے

خاصیت اس نام کو ہمیشہ پڑھتا رہے تو غفلت احساس ذمہ داری سے بدل جائے۔

نفس کے فرمانردار ہو نے کے لئے

خاصیت اگر اس کی کثرت کرے تو نفس طاعت الٰہی میں فرمابردار ہو۔

نفسانی خواہشات کی آفتوں کے وقت

خاصیت جس کو ہوا وہوس کی آفتوں کا خوف ہو وہ اس کو پڑھے، امن میں رہے۔

شراب خوری اور زنا کاری کی عادت چھڑانے کیلئے

خاصیت جو شراب خوری اور زنا میں مبتلا ہو روزانہ سات بار(۷) پڑھے تو اس کا دل ان چیزوں سے سرد ہو جائے۔

دل کی سیاہی دور کرنے کے لئے

خاصیت اس کو کثرت سے پڑھتا رہے تو دل سے سیاہی دور ہو جائے۔ صحیح حدیث میں آیا ہواہے کہ سجدے میں’’ یَا رَبِّ اغْفِرْلِی ‘‘تین بار پڑھے تو اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف کردے۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022