
اردو، عربی، فارسی فانٹس
دار العمل چشتیہ کے اس شعبے میں فانٹس پر کافی کام ہوا۔ الحمد للہ اردو، عربی اور فارسی فانٹس کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ ان تمام فانٹس کے نمومے ان شاء اللہ عنقریب ویب سائٹ پر دئے جائیں گے تاکہ ملاحظہ کئے جا سکیں۔
اس کام کو کرنے کا مقصد یہ ہے پبلشنگ اور پرنٹنگ سے متعلقہ لوگوں واقف ہوں کہ فونٹس کس کس طرح کے فونٹس اس وقت مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔ بہت سے لوگ اس بات سے ہی واقف نہیں کہ کتنے خوبصورت فونٹس اس وقت منظر عام پر آ چکے ہیں۔ خاص کر عربی فانٹس پر تو لوگ بالکل ہی توجہ نہیں دیتے۔ اگر کوئی فانٹ پسند آئے اور اپنی کتاب یا ڈاکومنٹ کو وہ فونٹ لگوانا چاہیں تو ہمارے ادارے کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
قرآنی فانٹس پر تو توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جب کہ قرآنی فانٹس بھی بہت بہترین آ چکے ہیں جن کی مدد سے خوبصورت قرآنی سورتیں لکھی جا سکتی ہیں۔ جو افراد ان فونٹس کا نمونہ ملاحظہ کرنا چاہیں، ان کے لئے سورئہ فاتحہ مختلف فانٹس میں لکھ کر پی ڈی ایف فائل کی صورت میں جلد ویب سائٹ پر رکھ دی جائے گی۔ پھر جو فانٹ پسند آئے، اپنی کتاب کی عربی عبارات اور قرآنی آیات کو اس فانٹ پر ہم سے منتقل کروا لیں۔
![]()


کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- ۲۰۱۴
