لوح برج قوس حاکم سیارہ مشتری

قیمت:2000روپے

یہ لوح ان تمام افراد کے لیے مؤثر ہے جن کی تاریخ پیدائش23نومبرتا22دسمبرہے
یا جن افراد کا نام ان حروف (ف)سے شروع ہوتا ہے۔
اَلّٰلھُمَّ یَا اَشْبِرْ اَشْرُوْ اَشْمَخْ اَشْمَا عاً اَشْمِعُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ ذَلَّتِ اَلْاَعِزَّۃُلِعِزَّتِہوقَھْرِکُلِّ شَیْئٍ بِقُدْرَتِہ وَ سُلْطَانِہ وَمُلْکِہ۔
ترجمہ’’اے وہ ذات جس کے سامنے ہر عزت ہیچ ہے اور ہر چیز پر اس کی قدرت اور بادشاہی کا قہر مسلط ہے۔‘‘
منسوبی اسماء: (یاکبیر یامتعال)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
یہ کلمہ برج قوس پر کندہ ہے۔ جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج اورآسمان پر ہیں اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب کوئی فرد اِن اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف متوجہ ہوکر اس کا مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی حاجت روائی کی دُعا کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں کیسا دلیر بندہ ہے کہ اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو بھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان کرتے ہیں کہ کلام ِ الٰہی میں تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے بچائے۔آمین
یَاشَطْحَ الْنُّوْرُ اَجِبْ یَارَوْھِیَائِیْلُ۔اَلَّذِیْ لَا یَخْفٰی عَلَیْہِ مَا فِی الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ۔
ترجمہ:’’وہ کہ جس سے مشرق ومغرب میں کچھ بھی پوشیدہ نہیں۔‘‘
عاملین وکاملین فرماتے ہیں کہ یہ اسم برجِ قوس سے منسوب ہے ۔اور اس اسم کی برکت سے دوزخ کے ساتوں دروازے مومنین پر بند ہوتے ہیں۔
خواص لوح قوس
برج قوس کی یہ لوح خواتین میں لیکوریا کی بیماری سے شفایابی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ عرق النساء ،وجع المفاصل اور حلق کی بیماریوں سے تحفظ بخشتی ہے۔ سیروسیاحت کرنے والے افراد کے لیے نفع بخش ثابت ہوتی ہے۔ بطور پرائیویٹ سیکرٹری کام کرنے والے افراد اور سیاستدانوں کے لیے اچھی شہرت کی ضامن ہے۔ سوچ میں نئے انداز اور نئے زاویے پیدا کرتی ہے۔ یہ لوح مال ودولت اور خوش بختی کواس طرح کشش کرتی ہے جیسے لوہے کو مقناطیس ۔اقتصادی بدحالی کو ختم کرتی ہے۔ حصول ملازمت ،حصول رشتہ، پیغام ِ نکاح ،بیرون ملک سفر جیسے امور میں خضرِ راہ ثابت ہوتی ہے۔ جن افراد میں کام کرنے کا جذبہ سرد پڑجاتا ہے۔ انہیں پر جوش اور پر عزم کرتی ہے۔ پبلسٹی کاکام کرنے والے افراد ،ماڈلنگ کاکام کرنے والے افراد کے لیے خوش قسمتی لاتی ہے۔
صدقات: گندم،جو ،چاول،کچنار،چنے کی دال،زرد کپڑا،سرخ شکر وغیرہ
اوقاتِ صدقہ اور لوح پہننے کا وقت: جمعرات کے دن شام کے وقت

منسوبی لوح یہ ہے

اس لوح کے سیدھی طرف(یاکبیر یامتعال)کا نقش مربع سدسی (774=21-795)اورالٹی طرف(یَاشَطْحَ الْنُّوْرُ)کا مربع سدسی(594=21-615)پُر کیا گیا ہے۔برج قوس اور اس کے حاکم سیارہ مشتری کی منسوبات لوح میں دی گئی ہیں۔لوح کو مطلوبہ وقت میں تیار کرکے اپنے پاس رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی ترین اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی شکل میں دھات پر تیار شدہ لوح مناسب ہدیہ پر بھی منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ کسی غریب مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا کثرت سے ورد کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے طلب فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ ربع صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اِن الواح کے فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  --  2024

Subscribe for Updates

Name:       

Email: