لوح برج میزان حاکم سیارہ زہرہ
قیمت:2000روپے |
یہ لوح ان تمام افراد کے لیے
مؤثر ہے جن کی تاریخ پیدائش24ستمبر تا23اکتوبرہے
یا جن افراد کا نام ان حروف (ر،ت،ط)سے شروع ہوتا ہے۔
اَلّٰلھُمَّ یَااَھْیاً شَرَاھِیاً اَدُوْنَایَ اَصْبَاؤُثَ
اَصْبَاؤُثُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ ھَوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ یُحِیی اَلْمَوْ تٰی
وَمُمِیْتُ الْاَحْیَا۔اَلَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰواتِ وَالْاَرْضَ بِاَمْرِہ۔
ترجمہ’’اے وہ ذات جو ہمیشہ سے زندہ ہے ہمیشہ سے قائم ہے۔جومردے کوزندہ کرتی ہے
اورزندہ کومارنے والی ہے۔ جس نے زمین و آسمان کو اپنے حکم سے پیدا کیا ہے۔‘‘
یہ کلمہ برج میزان پر کندہ ہے جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج
اورآسمان پر ہیں اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب
کوئی فرد اِن اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف
متوجہ ہوکر اس کا مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی
حاجت روائی کی دُعا کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں کیسا
دلیر بندہ ہے کہ اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
اس کی خواہش کو بھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان کرتے ہیں کہ کلام
ِ الٰہی میں تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے بچائے۔آمین
یَاھِیْطَلُوْیَا طَلْمِیَا شَوْمَا۔اَنَا الْقَاھِرُ لِلْعِبَادِ وَمُجْزِیْھِمْ
بِمَاکَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔
ترجمہ:’’ یعنی میں زبردست ہوں بندوں پر اور ان کے اعمال پر انہیں جزا دینے والا ہوں۔‘‘
منسوبی اسماء:
(یاکافی یاغنی)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
عاملیں وکاملین فرماتے ہیں کہ یہ اسم برج میزان سے منسوب ہے۔ مومنین کے لیے جنت کے
دروازے اس اسم کی برکت سے کھلتے ہیں۔
خواص لوح میزان
آنکھوں کی بیماریوں،گردوں اور مثانہ کی تمام بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ غصہ کرنے
والے افراد میں نرم مزاجی پیدا کرتی ہے۔ آرٹ اور ماڈلنگ کے شعبہ سے متعلقہ افراد
اگر اس لوح کواپنے پاس رکھیںتو اپنے شعبہ میں کمال حاصل کرسکتے ہیں۔ تذبذب کے شکار
افراد میں قوت فیصلہ کو بڑھاتی ہے۔ رومانس ،محبت اور حصول شادی میں کامیابی کے لیے
قوی التاثیر ہے۔میاں بیوی میں ناچاقی ختم کرنے کے لیے لوح میزان بڑی مؤثر ہے۔
بیوٹی پارلر کاکام کرنے والے افراد ،عورتوں کی زیبائش وآرائش سے متعلقہ چیزیں
فروخت کرنے والے افراد کے لیے یہ لوح خوشحالی اور ترقی کا سبب بنتی ہے۔
گلوکار،ائیرہوسٹس ،سوشل ورکرز،اور فیشن سے متعلقہ افراد اگر لوح کو پاس رکھیں تو
تمام معاملات میں آسانی اور تمام امور میں کامیابی حاصل کریں۔ ایسے تمام افراد جن
کا تعلق پبلک سے ہوتا ہے۔ مثلاً ڈاکٹرز ،وکلائ، دکاندار ،سیاستدان وغیرہ اگر لوح کو
پاس رکھیں تو تسخیر خلق ہوگی۔ دوست احباب ،عزیز واقارب سے اچھے تعلقات اور رشتوں
میں استحکام پیدا کرنے میں یہ لوح سریع التاثیر ہے۔ لوح جمعۃ المبارک کے روز ساعت
زہرہ میں تیار کی جاتی ہے۔اس وقت جب کہ سورج برج میزان میں ہو۔
صدقات:
جو،سفید مولی،چاول،سفید کپڑا،روغن زرد،کافور،طعام ترش،اور سفید چیزیں
اوقات صدقہ اور
لوح پہننے کا وقت:
جمعہ کو وقت طلوع آفتاب
منسوبی لوح یہ ہے
اس لوح کے سیدھی طرف (یاکافی
یاغنی)کا نقش مربع سدسی(1172=21-1193)اور الٹی طرف(یَاھِیْطَلُوْیَا طَلْمِیَا
شَوْمَا)کا مربع سدسی(498=21-519)پُر کیا گیا ہے۔برج میزان اور اس کے حاکم سیارہ
زہرہ کی منسوبات لوح میں دی گئی ہیں۔ لوح کو مطلوبہ وقت میں تیار کرکے اپنے پاس
رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی ترین
اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی شکل میں
دھات پر تیار شدہ لوح مناسب ہدیہ پر بھی منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ کسی غریب
مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا کثرت سے ورد
کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے طلب
فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ ربع
صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اِن الواح کے
فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2024