لوح برج سنبلہ حاکم سیارہ عطارد
قیمت:2000روپے |
یہ لوح ان تمام افراد کے لیے مؤثر ہے جن کی تاریخ
پیدائش24اگست تا23ستمبرہے
یا جن افراد کا نام ان حروف (پ،غ)سے شروع ہوتا ہے۔
اَلّٰلھُمَّ یَادَھْمِیْثَا دَھْلِیْلُوْنَ مَیْطَطْرُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ عَنَتْ لَہُ
الْوُجُوہُ وَخَشَعَتْ لَہُ الْاَصْوَاتُ وَ ذَلَّتْ لَہ اَشْمَخُ اُلْبَاذَخَاتُ۔
ترجمہ:’’اے وہ ذات جس کے سامنے چہرے ماند ہیں اور آوازیںکمزور ہیں اور بڑے بڑے
تیرے سامنے ذلیل ہیں۔‘‘
یہ کلمہ برج اسدپر کندہ ہے جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج اورآسمان
پر ہیں۔ اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب کوئی فرد اِن
اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف متوجہ ہوکر اس کا
مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی حاجت روائی کی دُعا
کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں کیسا دلیر بندہ ہے کہ
اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو
بھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان کرتے ہیں کہ کلام ِ الٰہی میں
تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے بچائے۔آمین
یَاطَفْعَاتَفْ اَجِبْ یَاکَرْمِیَائِیْلُ۔اَلَّذِیْ یُرَبّیْ الْاِطْفَالَ
الصَّغِیْرَفِیْ الْجُنَّۃِ ۔ ترجمہ: ’’ وہ جو ماں کے پیٹ میں ننھے بچوں کی پرورش
کرتا ہے۔‘‘
منسوبی اسماء:
(یاعلی یاعظیم)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
عاملین وکاملین فرماتے ہیں کہ یہ اسم برجِ سنبلہ سے منسوب ہے ۔مومنین کے لیے جنت کے
دروازے اس اسم کی برکت سے کھلتے ہیں۔
خواص لوح سنبلہ
سنبلہ کے وہ لوگ ہوتے ہیں۔جن کی تاریخ پیدائش24اگست تا23ستمبرہے یا جن افراد کا نام
ان حروف (پ،غ)سے شروع ہوتا ہے۔ اس لوح کواس طرح پہنا جاتا ہے کہ لوح معدہ پر رہے۔
قدیم حکماء فرماتے ہیں کہ اس لوح کے حاملین کے اندر کنوار پن کی فطرت پیدا ہوجاتی
ہے۔ خواہ کوئی ہو۔ ہمدردی، امورخانہ داری میں سلیقہ اور ہنر مندی، مقبولیت ،آرٹ
میں مہارت اور زمین کی کاشت میں کامیابی حاصل کرنے والوں کواس لوح کی تاثیر سے فیض
ملتا ہے۔ نیز یہ لوح ان لوگوں کو بھی فائدہ دیتی ہے۔ جن کوامراض معدہ اور نظام ہضم
کی تکالیف ہمیشہ ستاتی ہو،اور علاج کوئی فائدہ نہ کرتا ہو۔علاوہ ازیں وہ لوگ بھی اس
لوح سے فیض حاصل کرسکتے ہیں۔ جو معاملات کی تفصیل تیار کرنے اور بتانے میں غلطیاں
کرجاتے ہیں۔ یاجو فطرتاً کمرشل کاموں میں کمزور ہیں یا بدقسمت ہیں۔ اس لوح کی برکت
سے وہ اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرسکیںگے۔ جواِن کی آمدنی اور ترقی میں رکاوٹ کا
باعث ہیں۔ یہ لوح بدھ کے دن عطارد کی ساعت میں تیار کی جاتی ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے
کہ اسی ماہ میں اسے تیار کیا جائے ،جب سورج برج سنبلہ میں ہو، یعنی سال بھر میں صرف
ایک ماہ اس کام کے لیے ہوگا۔بروج کی تمام الواح کے لیے یہی قانون ہے۔
اگر یہ لوح مکان دفتر دکان وغیرہ کی بنیاد میں رکھی جائے تو مکان ؍دفتر ؍دکان آگ
لگنے اور گرنے سے محفوظ رہے۔اگر مکان وغیرہ تیار ہوچکا ہوتو کسی دیوار کے ساتھ
آویزاں کردیں جملہ فوائد حاصل ہوں گے۔ اس لوح کے حاملین زندگی میں اعلیٰ کامیابیاں
حاصل کرتے ہیں۔ اور بدقسمتی کے اثرات اِن سے دُور ہوجاتے ہیں۔ نیز سنبلی لوح ہر اس
شخص کو بھی مفید ہے جو لوگوں سے دھوکا کھا سکتا ہے اور ہمیشہ نقصان اُٹھاتا ہے۔
مستقبل کی حفاظت لوح سنبلہ سے ہی ہوسکتی ہے یہ لوح اِن لوگوں کو بھی فائدہ دے گی۔
جو دوسروں کی ہمدردی چاہتے ہیں۔ گھریلو انتظام کواپنے ہاتھ میں لینا چاہیں یا آرٹ
میں مشہور ہونا چاہیں۔ یا وہ لوگ جو کمرشل صلاحیتوں سے محروم ہیں ان کو بھی اس لوح
کو پاس رکھنے کی سفارش کی جاتی ہے۔
صدقات:
کھچڑی مونگ، کپڑا سبز، روغن زرد،گل کنیر زرد وغیرہ
اوقات صدقہ اور لوح پہننے کا وقت:
بدھ کو دوگھنٹہ بعد طلوع آفتاب
منسوبی لوح یہ ہے
اس لوح کے سیدھی طرف (یاعلی یا عظیم) کا نقش مربع
نصفی (1152نصف کیا568=8-576)اور اُلٹی طرف(یَاطَفْعَاتَف)کامربع نصفی (480نصف
کیا232=8-240)پُر کیا گیا ہے۔ برج سنبلہ اور اس کے حاکم سیارہ عطارد کی منسوبات لوح
میں دی گئی ہیں۔ لوح کو مطلوبہ وقت میں تیار کرکے اپنے پاس رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی ترین
اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی شکل میں
دھات پر تیار شدہ لوح ھی مناسب ہدیہ پر منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ کسی غریب
مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا کثرت سے ورد
کریں۔ ا ن شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے طلب
فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ ربع
صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اِن الواح کے
فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2024