لوح برج اسد حاکم سیارہ شمس

قیمت:2000روپے

یہ لوح ان تمام افراد کے لیے مؤثر ہے جن کی تاریخ پیدائش24جولائی تا23اگست ہے
یا جن افراد کا نام ان حروف (م)سے شروع ہوتا ہے۔
اَلّلھُمَّ یَاَارْعَشْ اَرْعِیْشَطْ بُوْخَلَاخُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ اَسْتَضَاَء بِنُورِہ اَھْلَ سَمٰوتِہ وَاَرْضِہ وَ بِنُوْرِہ کُلَّ شَیْئٍ
ترجمہ:’’اے وہ ذات جس کے نورسے آسمان وزمین روشن ہیںاورہر چیز اس کے نور سے روشن ہے۔‘‘
یہ کلمہ برج اسدپر کندہ ہے جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج اورآسمان پر ہیں ۔اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب کوئی فرد اِن اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف متوجہ ہوکر اس کا مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی حاجت روائی کی دُعا کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں کیسا دلیر بندہ ہے کہ اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو بھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان کرتے ہیں کہ کلام ِ الٰہی میں تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے بچائے۔آمین
یَامَشِیْطَثَااَجِبْ یَاھَرْقِیَائِیْلُ۔اَلَّذِیْ بَسَطَ الرَّحْمَۃَ عَلٰی خَلْقِہ بِلُطْفِہ۔ ترجمہ: ’’اس کا لطف ورحمت اپنے بندوں پر پھیلی ہوئی ہے۔
‘‘
منسوبی اسماء: (یا حی یا قیوم)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
عاملین وکاملین فرماتے ہیں کہ یہ اسم برجِ اسدسے منسوب ہے ۔اوریہ وہ اسم جس کی برکت سے حاملان ِعرش ،عرش کو اُٹھائے ہوئے ہیں۔
خواص لوح اسد
وہ لوگ جن کا برج اسد اور ستارہ شمس ہے یا جن کی تاریخ پیدائش24جولائی تا23اگست ہے۔وہ لوگ اس لوح کو جب سورج برج اسد میں آئے تیار کرکے اپنے پاس رکھیں تو یہ لوح ان کے لیے سرفرازی لاتی ہے۔ جاہ مرتبہ،لیڈر شپ اور دولت مندی کے اسباب پیدا کرتی ہے۔ حامل لوح دشمنوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اور جن لوگوں کو دِل کے امراض ہوں یا دِل کمزور ہو، جوڑوں کے درد یا وجع المفاصل کے مرض میں مبتلا ہوں تو اس لوح کو اپنے پاس رکھیں۔ خواہ ان کا برج سیارہ کوئی بھی ہو۔ بے شک وہ برج اسد سے منسوب ہوں یا نہ ہوں۔ان کو امراض سے شفاء ہوگی۔برج اسد کے حاملین کے لیے یہ لوح افسران وحکام سے کام لینے اور خلقت میں یا ماتحت لوگوں کے دلوں میں خوف رکھنے کے لیے بھی خوب کام کرتی ہے۔ دوسرے لوگ بڑے ہوں یا چھوٹے، روگردانی اور خلاف چلنے کی جرات نہ کرسکیں گے۔ حامل لوح بلاؤں اور ناگہانی مصیبتوں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے محفوظ رہتا ہے۔ عوام الناس مسخر وفرمانبردار ہوکر حکم مانتے ہیں۔ گورنمنٹ اور پرائیوٹ ملازمین ،تاجر حضرات ،ڈاکٹر ز،لیڈرز،وکلاء سب اس لوح سے یکساں فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
صدقات: چنے اور چنے کی دال،آلو،گندم،صندل سرخ،سرخ کپڑا،سرخ مرغ، دال مسور
اوقات صدقہ اور لوح پہننے کا وقت: اتوار کو وقت طلوح آفتاب

منسوبی لوح یہ ہے

اس لوح کے سیدھی طرف (یاحی یاقیوم)کا نقش مربع نصفی (196نصف کیا90=8-98)اور الٹی طرف(یَامَشِیْطَثَا)کامربع سدسی (850=21-871)پُر کیا گیا ہے۔برج اسد اور اس کے حاکم سیارہ شمس کی منسوبات لوح میں دی گئی ہیں۔ لوح کو مطلوبہ وقت میں تیار کرکے اپنے پاس رکھیں۔واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی ترین اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی شکل میں دھات پر تیار شدہ لوح مناسب ہدیہ پر بھی منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ کسی غریب مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا کثرت سے ورد کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے طلب فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ ربع صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اِن الواح کے فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  --  2024

Subscribe for Updates

Name:       

Email: