لوح برج ثور حاکم سیارہ زہرہ

قیمت:2000روپے

یہ لوح ان تمام افراد کے لیے مؤثر ہے جن کی تاریخ پیدائش21اپریل تا21مئی ہے۔
یا جن افراد کا نام ان حروف (ب،د)سے شروع ہوتا ہے۔
اَللّٰھُمَّ یَاذَانُوْا مَلْخُوْ ثُوْاَدَمُوْثُوْادَیْمُوْثُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ ھُومُسَبَّحٌفِیْ کُلِّ مَکَانٍ وَّ مَمْدَوْحٌ بِکُّلِ لِسَانٍ وَمَذْکُورٌ فِیْ کُلِّ اَوَانٍ۔اردوترجمہ:’’اے وہ ذات جوہر جگہ تسبیح کی گئی ہے اور ہر زبان میں تعریف کی گئی ہے اورہر وقت میں ذکر کی گئی ہے۔‘‘
یہ کلمہ برج ثور پر کندہ ہے جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج اور آسمان پر ہیںم، اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب کوئی فرد اِن اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف متوجہ ہوکر اس کا مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی حاجت روائی کی دُعا کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں کیسا دلیر بندہ ہے کہ اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو بُھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان کرتے ہیں کہ کلام ِ الٰہی میں تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے بچائے۔آمین
یَاطَفْعُوْعَثَجْ اَجِبْ یَا کَرْفِیَائِیْلُ۔اَلَّذِیْ یَعْفُوْ عَنِ الْعَاصِیْنَ وَیَغْفِرُالْخَاطِئِیْن۔
ترجمہ:’’ وہ جوگناہ گاروں کو معاف کردیتا ہے اور خطا کاروں کو بخش دیتا ہے۔‘‘
عاملین وکاملین فرماتے ہیں یہ اسم برجِ ثور سے منسوب ہے، جِسے حضرت نوح علیہ السلام نے طوفان کے موقع پر پڑھا تھا، جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بچالیا۔
منسوبی اسماء(یاکافی یا غنی)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
خواص لوحِ ثور
جو کوئی برج ثور کی لوح تیار کرکے اپنے پاس رکھے تووہ گلے کے امراض سے محفوظ رہے۔ کیونکہ برج ثور گلے پر حکمران ہے۔ کنٹھ مالا،گلے آنا، زبان کی لکنت اور گلے کی دیگر امراض کو دفع کرنے کے لیے لوح کو گلے میں ڈالیں۔ اگر اس لوح کواپنے پاس رکھیں توحاسدوں کی زبان بندی ہوگی۔ حاملِ لوح کے خلاف لوگ نہ چلیں گے اور نہ فضول باتیں کریں گے۔
وہ لوگ جو اپنے اندر کسی قسم کی کمی محسوس کریں مثلاً قوت میں یا دماغی طور پر یافہمی طور پر یاکسی خاص صفت کی کمی ہو، مثلاً ان میں کمانے کی قوت کی کمی ہویا قسمت نہ کھلتی ہو یا لوگوں میں عزت نہ ہوتی ہوتو ان کے لیے یہ لوح بڑی مفید اور مؤثر ہے۔ وہ ثوری افراد جو کاروبار اور مالی حالات میں کامیابی چاہتے ہوں،دوستوں میں عزت ،ملازمت میں ترقی کے خواہش مند ہوں ،وہ بھی اس لوح کو اپنے پاس رکھیں تو عجیب وغریب اثرات محسوس کریں گے۔ یہ لوح ہر دِل عزیزی لاتی ہے۔ حامل لوح اپنے حلقۂ احباب ،خاندان عزیز واقارب میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جانے لگتا ہے۔ خواتین اپنے پاس یہ لوح رکھیں تواُن کے نسوانی حسن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اُن کے تولیدی مسائل ،حلق کی بیماریوں ،گردن وشانوں کی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔ رومانس اور دوستانہ مراسم میں استحکام پیدا ہوتا ہے۔ ازدواجی زندگی بھرپور اور خوشگوار ہونے لگتی ہے۔ حامل لوح کے دِل میں نئی امنگیں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ اور زندگی سے لطف اندوز ہونے کا فن آنے لگتا ہے۔ حامل لوح کی شخصیت میں خود اعتمادی ،مستقل مزاجی پیدا ہونے لگتی ہے۔ رومانس ،محبت اور شفقت آمیز جذبات ابھرنے لگتے ہیں۔ ان شاء اللہ۔
صدقات: جو، سفید مولی، چاول، سفید کپڑا، روغن زرد،کافوراور سفید چیزیں
اوقاتِ صدقہ اورلوح پہننے کا وقت: جمعہ کو طلوع ِ آفتاب کے وقت

منسوبی لوح یہ ہے

اس لوح کے سیدھی طرف (یاکافی یا غنی) کا نقش مربع سدسی(1172=21-1193)اور الٹی طرف (یَاطَفْعُوْعَثَج)کامربع سدسی(726=21-749)پُر کیا گیا ہے۔برج ثور اور اس کے حاکم سیارہ زہرہ کی منسوبات لوح میں دی گئی ہیں۔ لوح کو مطلوبہ وقت میں تیار کرکے اپنے پاس رکھیں۔ واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی ترین اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی شکل میں دھات پر تیار شدہ لوح بھی مناسب ہدیہ پر منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ کسی غریب مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا کثرت سے ورد کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے طلب فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ ربع صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اِن الواح کے فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  --  2024




Subscribe for Updates

Name:       

Email: