لوح برج حوت حاکم سیارہ مشتری

قیمت:2000روپے

یہ لوح ان تمام افراد کے لیے مؤثر ہے جن کی تاریخ پیدائش20؍فروری تا21؍مارچ ہے
یا جن افراد کا نام ان حروف (د،چ)سے شروع ہوتا ہے۔
اَلّٰلھُمَّ یَامَشْمَخْ مَشْخِیْثاً قَشْلَامُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ اِنَّمَا اَمْرُہُ اِذَا اَرَادشَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ۔
ترجمہ’’:اے وہ ذات جو جب کسی چیز کا ارادہ کرتی ہے تو اِسے کہتی ہے ہوجا۔پس وہ ہوجاتی ہے۔‘‘
یہ کلمہ برج حوت پر کندہ ہے۔جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج اورآسمان پر ہیں اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب کوئی فرد اِن اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف متوجہ ہوکر اس کا مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی حاجت روائی کی دُعا کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں کیسا دلیر بندہ ہے کہ اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو بھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان کرتے ہیں کہ کلام ِ الٰہی میں تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے بچائے۔آمین
یَااَثْیَمْعِیْثَا اَجِب یَا نُوْرَائِیْلُ۔اَلَّذِیْ سَیَّرَ الشَّمْسَ مِنَ الْمَشْرِقِ اِلَی الْمَغْرِبِ۔
ترجمہ:’’ اے وہ کہ جس کے حکم سے سورج مشرق سے مغرب کی جانب رواں رہتا ہے۔‘‘
منسوبی اسماء: (یاکبیر یامتعال)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
عاملین وکاملین فرماتے ہیں کہ یہ اسم برجِ حوت سے منسوب ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی اسم کو ایک مٹھی خاک پر پڑھا اور’’شَاھَتِ الْوُجُوْہُ لِلْکَافِِرِیْنَ وَالْمُشْرِکِیْنَ ‘‘کہ کر دشمنوں کی طرف پھینک دی۔اس کے اثر سے سب کے سب اندھے ہوگئے اور شکست کھا کر بھاگ گئے۔
خواص لوح حوت
جن دو میاں بیوی میں ناچاکی ہو،اُن میں سے کوئی ایک فرد لوح کو اپنے پاس رکھے تو ناراضگی اُن کی ختم ہوگی۔ اور آپس میں پیار محبت بڑھے گی۔ یہ لوح اُن لوگوں کے لیے بے حد مؤثر ہے جو پانی میں سفر کرتے ہیں۔ مچھلیاں پکڑنے کاکام کرتے ہیں۔ بحری جہازوں اور سمندری کام کرنے والے تمام افراد کی حفاظت کرتی ہے۔ بحری افواج کے جوانوں کے لیے یہ لوح بے حد مؤثر ہے۔ اس لوح کے حاملین کو غیب سے ہونے والے حادثات کی اطلاع قبل از وقت ہونے کے اسباب پیدا ہوتے ہیں۔ دوسروں سے مدد اور مہربانی دلاتی ہے۔ سمندر، دریاؤں کے ذریعے کاروبارکرنے والوں کو دولت بخشتی ہے۔ یہ لوح غیر یقینی صورتوں میں بھی فائدہ دیتی ہے۔اور جو لوگ کمزور ستاروں کے تحت پیدا ہوتے ہیں اور آئے دن مصائب وناکامی کا شکار رہتے ہیں یا مریض رہتے ہیں۔ ان کے لیے لوح برج حوت بہت کارآمد ہے۔تمام کمزوریوں کو خواہ جسمانی ہوں یا مادی دُور کردیتی ہے۔ یہ لوح آنکھوں کی بیماریوں اور نظام ہضم کی خرابی سے شفایابی کا سبب بنتی ہے۔ حاملین لوح کے خوابیدہ پیار ومحبت کے جذبات کو بیدار کرتی ہے۔ ڈاکٹرز ،نرسز،میڈیسن سے متعلقہ افراد کے لیے خوش بختی لانے کا سبب بنتی ہے۔ یہ لوح جب شمس برج حوت میں داخل ہو ،تب جمعرات کے دن ساعت مشتری میں تیار کی جائے۔
صدقات: گندم، جو ،چاول،کچنار،چنے کی دال ،زرد کپڑا،سرخ شکر وغیرہ
اوقات صدقہ اور لوح پہننے کا وقت: جمعرات کے دن شام کے وقت
منسوبی لوح یہ ہے
اس لوح کے سیدھی طرف (یاکبیر یا متعال)کا نقش مربع سدسی (774=21-795) اورالٹی طرف(یَااَثْیَمْعِیْثَا)کا مربع نصفی(692نصف کیا338=8-346)پُر کیا گیا ہے۔ برج حوت اور اس کے حاکم سیارہ مشتری کی منسوبات لوح میں دی گئی ہیں۔ لوح کو مطلوبہ وقت میں تیار کرکے اپنے پاس رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی ترین اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی شکلمیں دھات پر تیار شدہ لوح مناسب ہدیہ پربھی منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ کسی غریب مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا کثرت سے ورد کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے طلب فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ ربع صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اِن الواح کے فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  --  2024

Subscribe for Updates

Name:       

Email: