لوح برج دلو حاکم سیارہ زحل
قیمت:2000روپے |
یہ لوح ان تمام افراد کے لیے مؤثر ہے جن کی تاریخ پیدائش21؍جنوری تا19؍فروری
ہے
یا جن افراد کا نام ان حروف (س،ش،ص،ث)سے شروع ہوتا ہے۔
اَلّٰلھُمَّ یَاعَلَّامُ اَرْعِلْ اَرْعاً اَرْعِیْ یَزْنُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ
ھُوَالْعالِمُ بِکُلِّ شَیْئً کَانَ اَوْ یَکُوْنُ اَلَّذِیْ لَایَغِیْبُ
عَلَیْہٖ اَلْغُیُوْبُ۔
ترجمہ:’’اے وہ ذات جو ہر چیز کو جاننے والی ہے اور وہ ذات ہر مخفی چیز کو جاننے
والی ہے۔‘‘
یہ کلمہ برج دلو پر کندہ ہے۔ جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج
اورآسمان پر ہیں اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب
کوئی فرد اِن اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف
متوجہ ہوکر اس کا مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی
حاجت روائی کی دُعا کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں
کیسا دلیر بندہ ہے کہ اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو بھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان
کرتے ہیں کہ کلام ِ الٰہی میں تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے
بچائے۔آمین
یَامَوْمَتْکِیْفَا اَجِب یَا اَطْفَائِیْلُ۔اَلَّذِیْ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ
وَھُوَالسَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ۔
ترجمہ:’’ وہ کہ اس جیسا کوئی نہیں اور وہ سنتا اور دیکھتا ہے۔‘‘
منسوبی اسماء:(یافتاح یا رزاق)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
عاملین وکاملین فرماتے ہیں کہ یہ اسم برجِ دلو سے منسوب ہے ۔اور حضرت یعقوب
علیہ السلام نے اسی اسم کو پڑھا جس کی برکت سے ان کی آنکھیں روشن ہوئیں اور
حضرت یوسف علیہ السلام بھی ان سے آن ملے۔
خواص لوح دلو
جس شخص کے پاس برج دلو کی یہ لوح ہوگی وہ دیو، پری ،بھوت پریت، آسیب، جنات اور
سحر جادو ، ٹونہ وغیرہ تمام آفات ارضی وسماوی سے حفاظت میں رہے گا۔ اگر گھر ،
مکان،دکان،دفتر ،کارخانہ وغیرہ میں لگائیں تو وہ جگہیں محفوظ رہیں ۔برج دلو
والوں کے لیے یہ لوح خوش بختی لانے کا سبب بنتی ہے۔ جو لوگ اس لوح کواپنے پاس
رکھیں گے اُن میں آرٹ، اخلاق،تواضح ،استقلال پیدا ہوگا۔یعنی مزاج میں توازن
اور بہتری پیدا کرے گی جواِن کے کاموں میں کامیابی کا باعث بنے گی۔ اور اس طرح
حاملین لوح دوسروں کے فریب اور حسد سے محفوظ رہیں گے۔
اطلاعات ونشریات کے شعبہ سے منسلک افراد، پبلشرز،الیکٹرک میڈیا،ریڈیو اور ٹیلی
ویژن سے متعلقہ افراد ،سوشل ویلفیر اور ٹیکنیکل اداروں میں کام کرنے والے تمام
افراد بھی اس لوح کی برکت سے ناموری حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسے لوگ جن کے پاس
جائیداد نہ ٹھہرتی ہو۔ یازمیندار ہوں اور چاہتے ہوں کہ عزت اور جائیداد کا قیام
وبقا رہے۔وہ کاروباری افراد جن کی بڑی بڑی ملیں یافرمیں ہیں۔ جن کے ماتحت بہت
سے ملازمین کام کرتے ہوں وہ چاہیں کہ ماتحت حکم سے روگردانی نہ کریں اور اُن پر
غلبہ رہے تو یہ لوح اپنے پاس رکھیں۔
صدقات: دال ماش،ساگ ہرقسم ،کنجد سیاہ، ماش سیاہ، نمک سیاہ، لاجورد،گل کاسنی
اوقات صدقہ اور لوح پہننے کا وقت: ہفتہ کو دوپہر کے وقت
منسوبی لوح یہ ہے
اس لوح کے سیدھی طرف (یا فتاح یا رزاق)کا نقش مربع سدسی (798=21-819) اور الٹی
طرف(یَامَوْمَتْکِیْفَا )کا مربع نصفی(608نصف کیا296=8-304)پُر کیا گیا ہے۔برج
دلو اور اس کے حاکم سیارہ زحل کی منسوبات لوح میں دی گئی ہیں۔ لوح کو مطلوبہ
وقت میں تیار کرکے اپنے پاس رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی
ترین اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی
شکل میں دھات پر تیار شدہ لوح مناسب ہدیہ پربھی منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ
کسی غریب مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا
کثرت سے ورد کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے
طلب فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی
ہیں۔ ربع صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد
اِن الواح کے فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2024