لوح برج جدی حاکم سیارہ زحل

قیمت:2000روپے

 یہ لوح ان تمام افراد کے لیے مؤثر ہے جن کی تاریخ پیدائش23دسمبرتا22جنوری ہے
یا جن افراد کا نام ان حروف (ج،خ،گ)سے شروع ہوتا ہے۔َلّٰلھُمَّ یَامَلِیْعُوْثَا اَمْلِیْخَا مَلْخُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ لَہُ الْقُدْرَۃُ وَالْعِزَّۃُ وَالْمُلْکُ وَالْمَلَکُوْتُ وَالْعَظْمَۃُ وَالْکِبْرِیَائِ۔
ترجمہ:’’اے وہ ذات جو طاقت ،عزت،ملک،بادشاہی،بزرگی اور عظمت کی مالک ہے۔‘‘
یہ کلمہ برج جدی پر کندہ ہے۔ جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج اورآسمان پر ہیں اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب کوئی فرد اِن اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف متوجہ ہوکر اس کا مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی حاجت روائی کی دُعا کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں کیسا دلیر بندہ ہے کہ اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو بھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان کرتے ہیں کہ کلام ِ الٰہی میں تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے بچائے۔آمین
یَاطَیْھُوْجَ اَجِبْ یَارَوْقِیَائِیْلُ۔یَا غَالِبُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ۔
ترجمہ:’’ اے ہر چیز پر غلبہ رکھنے والے‘‘
منسوبی اسماء: (یا فتاح یا رزاق)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
عاملین وکاملین فرماتے ہیں کہ یہ اسم برجِ جدی سے منسوب ہے ۔اوریہ اسم حضرت میکائیل کے ہاتھوں پر لکھا ہوا ہے۔
خواص لوح جدی
اس لوح کو بروز ہفتہ ساعت زحل میں تیار کیا جاتا ہے جب سورج برج جدی میں داخل ہو۔یہ لوح جاہ ومرتبہ،کفایت شعاری کی صفات پیدا کرتی ہے۔ طویل العمری اور تحمل وبرداشت کی توفیق پیدا کرتی ہے۔ چونکہ زحل والے لوگ جاہ طلبی کی خواہشات کو چھپاتے ہیں۔ اور بعض اس خواہش سے اس لیے بے اعتنائی برتتے ہیں کہ سب چیزیں فانی ہیں۔ اس لیے وہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم میںجاہ طلبی کے مظاہرہ اور کوشش کرنے کی قوت پیداہو۔اور خواہشات مرتبہ ودولت کی زیادتی ہو۔ توان کو برج جدی کی یہ لوح اپنے پاس رکھنا چاہئے۔ وہ لوگ جن کو گھٹنے کی کوئی تکلیف ہواِن کواس لوح کی برکت سے صحت ملتی ہے۔اس لوح کو سیاہ کپڑے میں لپیٹ کراپنے پاس رکھیں۔ یہ لوح برج جدی والوں کے لیے بے حدمؤثر ہے۔ جن کا برج کسی پیدائشی وقت کے نقص کے باعث فائدہ نہیں دیتا۔اور اس شخص کے لیے مؤثر ہے جو جدی والوں کی خصوصیات اپنے اندر پیدا کرنا چاہے۔اور جدی والوں کو یہ لوح پاس رکھنے سے وہ تمام کامیابیاں حاصل ہوں گی،جو اس برج کی خصوصیات سے ہوں گی۔یہ لوح حامل کوتحفظ بھی دے گی اور برج کی فطری اور طاقتور قوت سے فائدہ حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ اور جدی والے جوزندگی میں ابھی تک کسی مقام تک نہ پہنچ سکے ہوںوہ بھی اس لوح سے فیض حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ لوح ستارہ زحل کی نحوست کی ساڑھ ستی کے بداثرات سے حامل کواس طرح بچاتی ہے جس طرح بارش سے چھتری ۔کاموں میں استحکام اور بقا حاصل ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ مخلوق پر تسلط رہتا ہے۔ لوگوں پر رعب اور دبدبہ حاصل ہونے لگتا ہے۔ہر قسم کی رکاوٹیں اور بندشیں اس لوح کی برکت سے ختم ہوجاتی ہیں۔ عروج اور ترقی کے اسباب پیدا ہونا شروع ہونے لگتے ہیں۔ پبلک ایڈمنسٹریشن کرنے والے افراد،سیاستدان ،گورنمنٹ ملازمین،زراعت سے متعلقہ افراد کے لیے یہ مؤثر ہے۔ سیاستدانوں کو الیکشن میں کامیابی کے لیے اس لوح کی روحانیت سے ضرور فیض حاصل کرنا چاہئے۔ اس لوح کی برکت سے مخلوق پر تسلط قائم رہتا ہے اور حامل لوح اپنے آپ کو دوسروں سے مختلف اور خوشی کا مالک محسوس کرتا ہے۔
صدقات: دال ماش ،ساگ ہرقسم،کنجد سیاہ، ماش سیاہ، روغن سیاہ، نمک سیاہ، لاجورد گل کاسنی
اوقات صدقہ اور لوح پہننے کاوقت: ہفتہ کودوپہر کے وقت

منسوبی لوح یہ ہے

اس لوح کے سیدھی طرف (یافتاح یا رزاق) کا نقش مربع سدسی (798=21-819)اور الٹی طرف (یَاطَیْھُوْجَ )کا مربع نصفی(44نصف کیا14=8-22)
پُرکیاگیا ہے۔برج جدی اور اس کے حاکم سیارہ زحل کی منسوبات لوح میں دی گئی ہیں۔ لوح کو مطلوبہ وقت میں تیار کرکے اپنے پاس رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی ترین اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی شکل میں دھات پر تیار شدہ لوح مناسب ہدیہ پر بھی منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ کسی غریب مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا کثرت سے ورد کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے طلب فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ ربع صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اِن الواح کے فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  --  2024

Subscribe for Updates

Name:       

Email: