بکرے
کا صدقہ
Bakre ka Sadqa
بکرے کا صدقہ کرنا عملیات اور روحانی علاج میں ایک
خاص اہمیت رکھتا ہے۔عوام کے ساتھ ساتھ عاملین کے لیے بھی بکرے کا صدقہ کرنا بہت
فائدہ مند ہے۔ آج کے مہنگائی والے دور میں بکرے کا صدقہ کرنا ہر کسی کے بس کی بات
نہیں۔ اور ہر ماہ باقاعدگی سے کرنا کا تو بہت سےلوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس صورتحال
کو دیکھتے ہوئے دارالعمل چشتیہ کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بکرے کا صدقہ
ایسے طریقے پر کیا جائے جس میں عوام اور عاملین آسانی کے ساتھ شامل ہو سکیں اور کم
سے کم خرچ میں فائدہ اٹھا سکیں۔ ایک فرد کے لیے یا ایک حاجت کے لیے مکمل بکرے کا
صدقہ کرنے کا جو فائدہ ہوتا ہے،اتنا فائدہ ایک بکرے میں زیادہ حصہ دار کرنے سے نہیں
ہوتا۔ لیکن کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔ نیز ، ہمارے ہاں جو بکرے کا صدقہ کیا
جاتا ہے، اس پر عاملین اپنے خاص اعمال پڑھ کر دم بھی کرتے ہیں۔ یہ خاص عملیاتی صدقہ
ہوتا ہے۔ اس لیے اس کا کم فائدہ بھی عام بکرے کے صدقے کے مقابلے میں بہت ہوتا ہے۔
محرم کے آخری منگل کو پابندی سے کئی سال سے بکرے کا صدقہ ادارے میں کیا جاتا ہے۔اس
صدقے میں صرف ادارے کے اراکین ہی شامل ہوتے تھے۔ اس سال سے یہ سہولت عوام اور دیگر
عاملین کے لیے بھی میسر ہوگی۔ محرم کے علاوہ سال کے دیگر مہینوں میں بھی آخری منگل
کو بکرے کاصدقہ کیا جائے گا، جس کی اطلاع ماہنامہ خزینۂ روحانیات میں دے دی جائے
گی۔
سائلیں اور مریضوں کے لیے چند فوائد
درج ذیل میں چند ایسی صورتیں لکھی جاتی ہیں جن میں بکرے کا صدقہ کرنا بہت مفید مانا
گیا ہے۔
۔** مصیبتیں اور پریشانیاں … جن سے سے نجات نہ مل رہی ہو۔
۔** مشکلیں … جن کا کوئی حل نہ نکل رہا ہو۔
۔** حاجت … جو کسی طرح پوری نہ ہورہی ہو اور طرح طرح کی رکاوٹیں پیش آ رہی ہوں۔
۔** سخت جادو
… جس سے باوجود بہت علاج کروانے کے نجات نہ مل رہی ہو اور بار بار اثرات
آرہے ہوں یا روحانی علاج میں رکاوٹ آ رہی ہو۔
۔** جنات اور شیاطین
… کسی طرح نجات نہ مل رہی ہو۔
۔** رشتے اور شادی کے معاملات
… مسلسل رکاوٹیں آ رہی ہوں۔
۔** بیماریاں
…بہت علاج کے باوجود شفایابی نہ مل رہی ہو۔
۔** معاشی معاملات … روزگارنہ ملنا، کاروبار نہ چلنا یا بندش کا شکار، ملازمت میں
پریشانی یا خطرے میں پڑ جانا۔
۔** ازدواجی و سسرالی مسائل
… طلاق تک نوبت، شوہر کا بہت مار پیٹ کرنا، غیر عورتوں سے
ناجائز تعلقات، سسرالیوں کا نا جائز تنگ کرنا۔
عاملین کے لیے فائدے
جو عامل جادو اور جنات کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہیں، وہ ایک طرح سے حالتِ جنگ میں ہوتے ہیں۔ دشمن جادوگروںاور جنات و شیاطین سے ہر وقت حملہ کا ڈر رہتا ہے۔ حصار ات کی پابندی جتنی بھی کی جائے، بھول چوک ہو ہی جاتی ہے۔ اگر نہ بھی ہو اور عامل پابندی کرتا ہو تب بھی اس کے گھر والوں کی پابندی نہ کرنے سے اثرات اہل و عیال پر آ ہی جاتے ہیں۔ کمزور حفاظت والے عاملین اکثر رجعت اور بندشوں کا شکار رہتے ہیں۔ کبھی عمل چلنا بند ہو جاتے ہیں، کبھی خود بیمار، کبھی بیوی بچے بیمار، کبھی روزگار کی بندش اور آمدن بالکل نہ ہونے کی شکایت۔ اسی طرح کے مسائل کا شکار عاملین بھی بکرے کے صدقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور باقاعدہ سے ہر ماہ آخری منگل کو صدقہ ادا کرکے روحانی اثرات سے پیدا ہونے والی بندشوں، رکاوٹوں، مصیبتوں، پریشانیوں اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور اگر خدانخواستہ مبتلا ہو گئے تو ان شاء اللہ،بہت جلد نجات کی صورت نکل آئے گی۔
بکرے کے صدقہ میں شامل ہونے کا طریقہ
یہ صدقہ اسلامی ماہ کے آخری منگل کو کیا جائے گا۔ جو احباب شامل ہونا چاہیں، وہ
(3000) روپے
ہر اسلامی ماہ کی بیس تاریخ تک ادارے میں جمع کروا دیں۔ سائل کا نام معہ
والدہ، شہر اور مقصد/حاجت واضح بتائیں۔ عاملین کے لیے صرف اپنا نام و شہر اور یہ
نیت کہ ہر طرح کے جادو جنات کے علاج کرنے کے مضر اثرات سے اپنی و اہل و عیال کی
حفاظت و نجات کی نیت کافی ہے۔ اگر کوئی اور خاص مقصد ہو تو وضاحت کی جائے۔
نوٹ: ادارے کو اختیار ہے کہ کسی ماہ صدقہ کا عمل بغیر وجوہات بتائے منسوخ کر دے۔ جو
رقم لی جائے گی، وہ ادارے کے پاس امانت ہوگی۔ چاہے سائل واپس لے، چاہے اگلے بار کے
صدقے کے لیے متعین کر دے۔
کاپی رائٹ
© تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل
چشتیہ، پاکستان --
2023