روحانی علاج گاہ واٹس ایپ گروپس کے اصول

روحانی علاج گاہ کے زیر اہتمام درج بالا واٹس ایپ گروپس بنائے گئےہیں۔ ان گروپس سے استفادہ کے لیے درج ذیل اصولوں پر عمل کرنا لازم ہے۔ جو بھی گروپ ممبر اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا، اس کو گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔ اس لیے ہم ان تمام افراد سے پیشگی معذرت کرتے ہیں، جن کو مستقبل میں گروپ سے بے اصولی کی وجہ سے خارج کیا جائے گا۔
سب سے پہلے یہ سمجھیں کہ روحانی علاج گاہ کے گروپس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے، جہاں روحانی مسائل اور ان کے حل کے لیے رہنمائی کی جاتی ہے۔ علاج معالجہ چاہے جسمانی ہو یا روحانی، اس میں سنجیدگی بہت ضروری ہے۔ لہٰذا گروپس کا ماحول انتہائی سنجیدہ ہونا چاہیے۔ نہ یہ کہ کوئی بھی آ کر کبھی جمعہ مبارک، کبھی کوئی ویڈیو، کبھی کوئی تصویر، کبھی کوئی مزاح کی بات، کبھی سیاسی باتیں، کبھی طبی نسخے اور دیگر کچھ بھی پوسٹ کرے۔ اسی سنجیدہ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اصول بنائے گئے ہیں۔ ان اصولوں پر عمل کرنے سے دیگر گروپس ممبران تنگ نہیں ہوں گے۔ ایک بار بھی خلاف ورزی کرنے پر ایسے ممبر کو گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔
۔** تمام گروپس پیر تا جمعرات دوپہر11 بجے سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے۔ شام 5 بجے سے صبح 11 بجے تک گروپس بند رہیں گے۔ جمعۃ المبارک، ہفتہ اور اتوار کو پورا دن گروپس بند رہیں گے۔
۔** سائلین اپنے سوال گروپس میں درج بالا اوقات کے دوران کر سکتے ہیں۔ اگر ان اوقات کےعلاوہ سوال کرنا ہو تو گروپ کے کسی بھی ایڈمن کو بھیج سکتے ہیں۔ ایڈمن گروپ میں اس سوال کا جواب سوال کے ساتھ دیں گے۔
۔** ذاتی نوعیت کے معاملات کے سوالات ایڈمنز سے پرسنل پر کیے جا سکتے ہیں اور ان کے جوابات بھی پرسنل میں دیے جائیں گے۔ یہ بات سوال کرتے وقت لکھ دی جائے کہ جواب پرسنل میں دیا جائے، گروپ میں نہیں۔
۔** جس مقصد کا گروپ ہے، اس میں صرف اسی سے متعلقہ سوال کیے جائیں۔
۔** تمام گروپس میں سوالات کے جوابات صرف ایڈمنز ہی دیں گے۔ کوئی دوسرا گروپ ممبر سوال کا جواب نہیں دے سکتا۔ ایک بار تنبیہ کی جائے گی، اس کے بعد گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔
۔** گروپ میں کسی بھی قسم کی پوسٹ کی اجازت نہیں ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے۔ پہلے بھی لکھا جا چکا ہے کہ ایک بار بھی غیر متعلقہ پوسٹ کرنے پر گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔
۔** گروپ ممبر تمام دوسرے ممبران کی عزت کریں۔ گالی گلوچ، سخت زبان، ذاتیات کو نشانہ بنانا، مذاق اڑانا اور اس طرح کا کوئی بھی معاملہ دیکھنے میں آیا تو جو بھی کرے گا، اس کو گروپ سے نکال دیا جائے گا۔ جو جوابی کاروائی کے طور پر غلط زبان استعمال کرے گا، اس کو بھی نکال دیا جائے گا۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو ایڈمن کو رپورٹ کریں۔
۔** گروپ میں اگر کسی بھی ممبر کی شکایت ملی کہ وہ دوسرے ممبر سے پرسنل رابطہ کر رہا ہے تو ایڈمن کو سکرین شاٹ 03497772772 کے نمبر پر بھیج دیا جائے۔ رابطہ کرنے والے ممبر کو گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔
۔** روحانی تشخیص کے معاملے میں ہمارے ادارے کا اصول ہے کہ دور سے (یعنی فون، واٹس ایپ، ایس ایم ایس، ای میل، فیس بک وغیرہ) روحانی تشخیص نہیں کی جاتی۔ اس سلسلے میں اصرار نہ کیا جائے۔ حالات بتا دیے جائیں۔ حالات کے مطابق راہنمائی کر دی جائے گی۔
۔** جو لوگ گروپ سے خارج کیے جائیں، وہ اُسی گروپ میں دوبارہ شمولیت کے لیے 03497772772 پر واٹس ایپ میسیج کر کے درخواست کر سکتے ہیں۔ اصولوں کی خلاف ورزی پر معذرت اور دوبارہ نہ کرنے کا وعدہ کرنا ہوگا۔ پھر بھی حتمی فیصلہ ادارہ دارالعمل چشتیہ کی انتظامیہ کا ہوگا۔ نیز انتظامیہ درخواست منظور نہ کیے جانے پر کوئی وجہ بتانے کی پابند نہیں ہوگی۔

 نوٹ:۔
جو بھی گروپس میں (انوائیٹ لنک) کے ذریعےشامل ہوں گے، ان کو اصول و ضوابط کی پوسٹ پرسنل پر کی جائے گی۔ ایک سے دو دن میں جواب دینا لازمی ہو گا کہ تمام اصول و ضوابط منظور ہیں۔ جواب نہ ملنے پر گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022

Subscribe for Updates

Name:

Email: