روحانی درسگاہ کے واٹس ایپ گروپس
روحانی
درس گاہ کے زیر اہتمام مختلف اعمال کے واٹس ایپ گروپس بنائے گئےہیں۔ ان گروپس
میں شمولیت کے لئے درج ذیل
شرائط کا پورا کرنا لازم ہے۔ نیز استفادہ کے لیے درج ذیل اصولوں پر عمل کرنا ضروری
ہے۔ جو بھی گروپ ممبر اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا، اس کو گروپ سے خارج کر دیا جائے
گا۔ اس لیے ہم ان تمام افراد سے پیشگی معذرت کرتے ہیں ، جن کو مستقبل میں گروپ سے
بے اصولی کی وجہ سے خارج کیا جائے گا۔
سب سے پہلے یہ سمجھیں کہ روحانی درس گاہ کے گروپس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ
ہے، جہاں روحانی درس گاہ میں سکھائے جانے والے اعمال کے حوالے سے بات ہو گی۔ اس کا
مطلب یہ ہوا کہ ماحول انتہائی سنجیدہ ہونا چاہیے۔ نہ یہ کہ کوئی بھی آ کر کبھی جمعہ
مبارک، کبھی کوئی ویڈیو، کبھی کوئی تصویر، کبھی کوئی مزاح کی بات، کبھی سیاسی
باتیں، کبھی طبی نسخے اور دیگر کچھ بھی پوسٹ کرے۔ اسی سنجیدہ ماحول کو برقرار رکھنے
کے لیے اصول بنائے گئے ہیں۔ ان اصولوں پر عمل کرنے سے دیگر گروپ ممبران تنگ نہیں
ہوں گے۔
اٰمنتُ باللہ (بنیادی)۔ | سات سلام چہل کاف (بنیادی)۔ | سات سلام چہل کاف (بنیادی)۔ |
![]() |
![]() |
![]() |
ہانڈی (درجہ دوم)۔ | ہانڈی (درجہ اول)۔ | خزینۂ مجربات |
![]() |
![]() |
![]() |
بندش کا سرتاج عمل | مندرہ کبیر | منزل |
![]() |
![]() |
![]() |
عمل شفائے امراض | حُب کی بیاض | حصارِ قرآنی کبیر |
![]() |
![]() |
![]() |
حِزب البحر | حصار خاص | مندرہ شاہ علی |
![]() |
![]() |
![]() |
نورانی مندرہ | سورۂ مزمل | حِزب النصر |
![]() |
![]() |
![]() |
روحانی درسگاہ واٹس ایپ گروپس میں شمولیت کی شرائط
تمام طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ03497772775 کو اپنےموبائل میں محفوظ کرکے اسی نمبر پردرج ذیل تفصیل واٹس ایپ کریں۔
۔1۔روحانی درسگاہ کا طالب علم ہونا ضروری ہے۔ یعنی باقدہ داخلہ لیا ہو اور ماہنامہ خزینہ روحانیات کی ممبرشپ بھی بحال ہو۔
۔2۔ نام، والد، والدہ۔ 3۔ مکمل پتہ، شہر۔ 4۔ موبائل اوروٹس ایپ نمبر۔
۔5۔ روحانی درسگاہ سے جو اعمال کیے،ان کی مکمل تفصیل۔ کب اجازت لی؟ کتنے درجوں کی زکٰوۃادا کر چکے ہیں؟ مداومت کر رہے ہیں یا چھوڑ چکے ہیں؟ اگر کر رہے ہیں تو کس تعداد میں؟ درج بالا تمام معلومات ایک کاغذ پر لکھ کر اس کی تصویر بھیج دیں اور تمام اجازت ناموں کی تصویریں بھی بھیج دیں۔
۔6۔ تازہ ترین تصویر وٹس ایپ کریں۔
۔7۔ شناختی کارڈ کی تصویر وٹس ایپ کریں۔
نوٹ: درج بالا وٹس ایپ نمبر صرف روحانی درسگاہ کے وٹس ایپ گروپس کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اس پر درج بالا مطلوبہ تفصیل بھیجی جائے۔ اس کے علاوہ روحانی درسگاہ کے کسی بھی معاملے کے لئے 03337772775 پر وٹس ایپ کیا جائے۔
روحانی درسگاہ واٹس ایپ گروپس کے اصول
۔** ایک گروپ
کسی ایک عمل سے متعلق ہوگا۔ جس عمل سے متعلق گرو پ ہوگا، اس میں صرف اسی عمل سے
متعلق ہی سوال کیا جائے گا۔
۔**دسمبر2020تک پوری کاپی میں کہیں سے بھی اور کسی بھی عمل؍تعویذ؍علاج وغیرہ کے
متعلق کسی بھی قسم کی معلومات اور سوال کیا جا سکتاہے۔یکم جنوری 2021سے باقاعدہ
پابندی کے ساتھ اسباق اور لیکچرز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔اس وقت آپ متعلقہ لیکچر
اور سبق کے متعلق سوال کر سکتے ہیں۔
۔** جب اسباق شروع ہو جائیں گے تو ہفتہ میں 2دن (ہفتہ اور منگل کے دن) سبق یا
لیکچرپوسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد3دن تک اس سبق کے متعلق سوالات و جوابات کا سلسلہ
ہو گا۔
۔** جس دن سبق/اسباق پوسٹ ہوں گے، وہ دن اور اس سے اگلے دو دن تک صرف اسی سبق/اسباق
کے متعلق سوا ل و جواب کیے جا سکتے ہیں۔ سبق/اسباق کے علاوہ کوئی سوال نہ کیا جائے۔
جب دوسرا سبق/اسباق پوسٹ ہوں گے تو اگر کسی شاگرد کا کوئی سوال اس سے پچھلے سبق کے
بارے میں ہوا تو وہ اپنے گروپ کے استاذ سے ذاتی طور پر کرے۔ گروپ میں کرنے کی اجازت
نہ ہوگی۔
۔** ہر طالب علم کے ذہن میںدیےگئےلیکچر اور سبق کے متعلق جو جو اور جتنے بھی سوالات
ہوں،اس کو پوچھنے کی اجازت ہوگی۔
۔** سوالات کسی بھی وقت میں آپ کر سکتے ہیںلیکن ان کے جوابات آپ کو اپنے مقررہ اوقات
اور فارغ اوقات میںہی دیے جائیں گے۔فوری اور اسی وقت جوابات کےہم پابند نہیں ہوں
گے۔نہ ہی آپ اس سوال کو بار بار کرنے اور اس کا جواب دینے کا اصرار کریں گے۔
** ہر سوال اور ہر ایک کے سوال کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
۔** ذاتی نوعیت کے معاملات کے سوالات ایڈمنز سے پرسنل پر کیے جا سکتے ہیں اور ان کے
جوابات بھی پرسنل میں دیے جائیں گے۔
۔** تمام گروپس میں سوالات کے جوابات صرف ایڈمنزہی دیں گے۔ کوئی دوسرا گروپ ممبرسوال
کا جواب نہیں دے سکتا۔
۔** گروپ میں کسی بھی قسم کی پوسٹ کی اجازت نہیں ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے۔
۔** گروپ میں جو بھی پوسٹ ہوں گی، ان کو آگے کسی کو بھی بھیجنے، انٹرنیٹ ، فیس بک
وغیرہ پر دینے کی اجازت نہ ہوگی۔
۔** ہر گروپ میں پانچ(5)سے دس(10) ممبران کو شامل کیا جائے گا۔
۔** گروپ میں اگر کسی بھی ممبر کی شکایت ملی کہ وہ دوسرے ممبر سے پرسنل رابطہ کر رہا
ہے اور اس کو دوسرے اعمال یا ادارے کی طرف راغب کر رہا ہے تو ایڈمن کو سکرین شاٹ
بھیج دیا جائے۔ رابطہ کرنے والے ممبر کو گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔
گروپ سے خارج کرنے کی پالیسی درج ذیل ہے۔
۔** پہلی غلطی پر تین (3) دن کے لیے پابندی عائد ہوگی۔ کسی بھی قسم کا کوئی سوال کرنے
کی اجازت نہ ہوگی۔
۔** دوسری غلطی پر سات (7) دن کے لیے پابندی عائد ہوگی۔ کسی بھی قسم کا کوئی سوال کرنے
کی اجازت نہ ہوگی۔
۔** تیسری غلطی پر گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد کسی بھی صورت میںدوبارہ
گروپ میں شامل نہ کیا جائے گا۔ آپ سابقہ طریقوں کے مطابق روحانی درس گاہ، ناظم و
نائب ناظم روحانی درس گاہ سے رہنمائی لے سکیں گے۔
نوٹ: 3دن اور 7دن گذرنے کے بعد آپ پہلے کی طرح سوالات کر سکیں گے۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2021