ظاہری وباطنی سماعت و بصارت کھولنا
Zahri Aur Batni Samaat wa Basarat Kholna

بہت سے احباب مسلسل رابطہ کرتے رہتے ہیں اور غیبی مخلوق کو دیکھنے اور بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔کچھ نے روحانی درسگاہ سے عمل کیے ہوئے ہوتے ہیں تو کچھ نے کہیں اور سے۔ کچھ یہ سمجھ کر عمل کر رہے ہوتے ہیں کہ ’’عمل کروں گا تو جن سامنے حاضر ہو جائے گا اور میں جو کام اس کو کہوں گا، وہ کرے گا۔‘‘ ان سب سے گذارش ہے کہ ’’روحانی درس گاہ کی طرف سے سکھائے جانے والے اعمال میں کبھی یہ وعدہ یا دعویٰ نہیں کیا گیا کہ عمل کرنے کے بعد ظاہری طور عمل کی غیبی مخلوق سامنے آئے گی یا باطنی طورپر سماعت و بصارت کھل جائے گی اور غیبی مخلوق سے بات چیت ہو سکے گی اور اس کو دیکھا جا سکے گا۔ صرف اتنا کہا جاتا ہے اور لکھا جاتا ہے کہ عمل مکمل کرکے اس کو استعمال کریں، غیبی معاونت ہوگی اور عمل کے فائدے آپ پر ظاہر ہوتے رہیں گے۔ آپ کا کام اس عمل کو ہماری دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کرنا ہے۔ عمل کے پیچھے جوغیبی مخلوق ہے، اس کے چکر میں نہ پڑیں۔ ‘‘
ظاہری نظر تو قسمت والوں کی ہی کھلتی ہے البتہ باطنی سماعت جلد اور بصارت کافی محنت سے کھل جاتی ہے۔ مگر لوگ چاہتے ہیں کہ محنت بھی نہ کرنی پڑے اور فوراً باطنی سماعت و بصارت کھل جائے۔
اس بات سے انکار نہیں کہ بہت سے لوگوں کی باطنی سماعت کھلوائی ہے اور وہ لوگ اس سے فائدہ بھی ٹھا رہے ہیں مگر اب مصروفیت کے پیشِ نظر اور کچھ شرح صدر نہ ہونے کے باعث یہ سلسلہ خاص کر ان لوگوں کے لیے جو بذریعہ خط و کتابت، فون، ایس ایم ایس (Sms)، واٹس ایپ (Whatsapp) یا ای میل (Email) رابطہ کرتے ہیں، بالکل بند کر رہا ہوں۔ خود میں صلاحیت ہوتی نہیں، ملاقات کرتے نہیں، پھر اپنا بھی اور میرا بھی وقت ضائع کرتے ہیں۔ جس کو خواہش ہے، وہ دار العمل تشریف لائے۔ رہنمائی کر دی جائے گی۔ آگے اُس کی قسمت۔

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2021

http://darulamal.org/ruhanidarsgah/promo/samaat-wa-basarat.htm

 

Subscribe for Updates

Name:

Email: