سنہری باتیں
۔مولانا علی آفاق
۔( مدیر ماہنامہ خزینۂ روحانیات)۔

محترم قارئین! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !۔
جولائی کا ماہ شروع ہے۔ موسم شدید حبس، سخت بے حالی اور پریشانی کا ہے۔ مگر خدائے بزرگ وبرتر کے ہرموسم میں بندہ کم علم کے لئے حکمتیں پوشیدہ اور پنہاں ہیں۔ ان حالات میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر غور وفکر کرنا اور اس کی رضاپر راضی رہتے ہوئے زندگی کو اس کے محبوب ﷺ کی مبارک اور پاکیزہ زندگی کو اوڑھنا بچھونا بنانے کی جستجو اور کوشش میں لگے رہنا اور آگے سے آگے بڑھتے چلے جانا ہی ہماری کامیابی اور عظمت کی دلیل ونشان بنے گا۔
ہر لحظہ یہ خیال کہ میرا اللہ مجھ سے کیاچاہتا ہے ؟ اس پیارے خداوند قدوس کی چاہت میں اس کی محبوبﷺ کی ادا کواپنا لینا ہی کامیابی کی سیڑھی اور کامیابی کی کنجی ہے۔
ظاہری اعمال کی درستگی کے ساتھ باطنی اوصاف سے مزین ہونا بھی ضروری ہے ۔ ظاہری آلائشوں سے پاکیزہ ہونے کے ساتھ باطنی آلائشوں ، غلاظتوں سے پاک وصاف ہونا بھی ضروری ہے۔
جب تک میں خود سے ابتداء کرکے اپنے گھربار، اہل خانہ ، کی فکر کرتے ہوئے پوری امت محمدیہﷺ کی صلاح وفلاح کومد نظر رکھ کرزندگی کا پورا نقشہ نہیں طے کروں گا۔ میرے حالات کے ساتھ میرے ماحول کی تبدیلی ناممکن ہے ۔ گھر کے حالات بدلے بغیرماحول ومعاشرے ، بازار، کاروبار اور ملازمت سمیت حکومت کے تمام معاملات کی درستگی دیوانے کاخواب ہوسکتا ہے۔حقیقت ہرگز نہیںہو سکتی۔ لہٰذا پائیدار امن، پائیدار ایمان کے بغیرممکن نہیںہے۔ خدا کاخوف کہیں یا تقویٰ کا دل میں گھر کرجانا دونوں چیزوں کے بغیرحالات کا یکسر یا مکمل تبدیل ہوجانا، انقلاب آجانا، محبت، سکون، عافیت، برکت ، الغرض ،عزت اور خوشحالی ناصرف ناممکن ہے بلکہ محبوبﷺ کی طرز زندگی اور محنت سے بھی اس کا ثبوت نہیں ملتا ہے ۔لہٰذا معاشرے کے مفید فرد کی مانند زندگی گزارتے ہوئے حالات،ماحول، معاشرے میں ایسے افراد کی تیاری یقینی بنائی جانا ضروری ہے کہ وہ اس دنیا کو حقیقی آنکھ سے دیکھنے کی صلاحیت کے ساتھ اس کوکھیل کود یادھوکے سے زیادہ اہمیت دینے کے لئے تیار نا ہو۔ بلکہ اس دھوکے کےگھرمیں رہتے ہوئے اس دنیا کی آلائشوں اور غلاظتوں سے دور رہ کر دنیا میں آمد کا مقصد پوری طرح مدنظر رکھ کر زندگی خود گزاریں اور امت کو اس مقصد کی طرف متوجہ کرنے کے ساتھ اس مقصد کیلئے کھڑا ہونے اور کھڑے کرنے کی محنت کو اپنا مقصد حیات بنا کرکرنے والے بن جائیں ۔ باقی رہا روحانی حالات ان کی درستگی کے لئے ہمارے ادارے سے علاج ،حصار، حفاظت، تحفظ، دفاع حاصل کریں۔ تاکہ آئندہ شیطان صفت لوگ ناکام اور آپ اس مختصر سی زندگی میں عافیت و سکون کے ساتھ زندگی گزار کر سرخرو ہو سکیں۔ لہٰذا قدم بڑھائیں کہیں دیرنا ہو جائے۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




Subscribe for Updates

Name:

Email: