دفع اثراتِ بد کے مجرب اعمال
۔حکیم حافظ عبد الرؤف (لاہور)۔

گھر میں نا اتفاقی ناچاقی

جادوٹونہ سایہ آسیب کے ذریعے ایسےبداعمال کروائے جاتے ہیں جس سے ایک گھرمیں رہنے والے افرا د ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کو باتیں بنا بنا کر اور جملے کس کر سکون محسوس کرتے ہیں۔ جب کہ اسی بات کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے رشتہ دار یاعزیز واقارب ناجائز قسم کے فائدے اٹھاتے ہیں۔ جو اس گھر میں رہنے والے افراد کے حق میں اچھے ثابت نہیں ہوتے۔ اس کے کامل علاج اور گھر میں تمام افراد کے سکون وچین سے رہنے کیلئے اس نقش کو زعفرا ن سے سفید کاغذ پر بڑا سابنایاجائے اور اسے گھرکی چوکھٹ کے اوپر لگایاجائے۔ ایک کو کالی سیاہی سے کسی دھات پر لکھ کر اسے مٹی کے بڑے منہ والے برتن میں رکھ کر اس پانی کے چھینٹے پورے گھر میں لگائے۔ اس عمل کی بدولت بداعمال کاخاتمہ ہو گا۔ اور گھر میں رہنے والے افراد آپس میں سلوک و اتفاق سے رہیں گے۔ میاں، بیوی، اولاد، بہن، بھائی اور عزیز واقارب کواپنے حق میں کرنے، جائز مقصد میں کامیاب ہونے اور پورے گھر کوامن وامان میں رکھنے کے لیے اس نقش کو استعمال کیاجائے۔ اللہ کے فضل سے اثرہرحال میں اٹل ہے اور اس کی بدولت بدکلام کااثر زائل ہوتے ہوئے بالکل ہی جڑ سے اکھڑ جائے گا اور گھرمیں رہنے والے افراد جسمانی وروحانی سکون محسوس کریں گے اور آپس میں سلوک واتفاق سے رہیں گے۔ ہر اچھے کام کی تکمیل کیلئے اپنے مقصد کا کامل تصور باندھاجائے اور اس نقش کوزعفران سے سفید کاغذ پر لکھ کر اسے سادہ پانی میں ڈال کر گھر میں تمام رہنے والے افراد کویہی پانی پلایاجائے بذریعہ بداعمال وجادوٹونے کاسارا اثر باطل ہو جائے گا۔ اور اس گھر میں رہنے والے اچانک ہی بالکل ٹھیک اسی طرح ہوں گے جیسے اچانک ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگ گئے تھے۔ اس نقش کی بہت مرتبہ آزمائش کی جاچکی ہے ۔ نقش یہ ہے:۔

گھرکو جنات، جادواور سفلی کے اثرات سے پاک کرنا

اگرکسی گھرمیں جنات نے گھر کرلیا ہو یاجادو سفلی کے اثرات سے گھر کے اکثر افراد طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہوں یا گھرمیں کسی کا دل نہ لگتا ہو یا طرح طرح کے ڈرائونے خواب نظر آتے ہوں یا رات کو چھوٹے بچے سوتے چونک کراٹھ جاتے ہوں اور رونا شروع کردیتے ہوں تواس کے لیے یہ عمل مجرب ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے گھرکے حالات درست ہو جائیں گے اور گھر ہر قسم کے اثرات بد سے محفوظ ہو جائے گا۔ عمل یہ ہے:
صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام کو سورج غروب ہونے سے پہلے کسی ایک کمرے میں کوئی شخص باوضو کمرے کے درمیان کھڑے ہو کر درمیانی آواز سے اذان دے اور آسمان کی طرف پھونک مار دے ۔ پھر اسی جگہ کھڑے ہو کردوبارہ اذان دے اور اذان ختم کرنے کے بعد قبلہ کی طرف منہ کرکے پھونک ماردے پھراسی جگہ کھڑے ہو کر تیسری مرتبہ اذان دے کرشمالی کی طرف (یعنی اپنے داہنی طرف ) پھونک مار دے۔ پھراسی جگہ کھڑے ہو کر چوتھی مرتبہ اذان دے کرجنوب (قبلہ کی طرف منہ کرکے اذان دیں گے تو جنوب بائیں طرف ہو گا) کی طرف پھونک مار دے ۔ پانچویں باراذان دے کر مشرق کی طرف پھونک ماردے۔ چھٹی بار اذان دے کرزمین کی طرف پھونک ماردے۔ اس طرح کل چھ(6) مرتبہ اذان پڑھی جائے گی۔ اس کے بعد اسی جگہ اذان دینے والا یہ دعا کرے :’’ اےپروردگارعالم! غیبی مخلوق اور ارواح خبیثہ کے اثرات بداور نقصان سے ہماری حفاظت فرما اورانہیں کسی اور جگہ منتقل ہونے کی توفیق عطا فرما ۔‘‘ اس کے بعد تین(3) بار درود شریف پڑھ کر جملہ اہل خانہ پر دم کر دے۔ اس طرح یہ عمل اکتالیس(41) دن تک کرے۔ان شاء اللہ تعالیٰ مکان جنات اور تمام برے اثرات سے پاک وصاف ہو جائے گا۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




Subscribe for Updates

Name:

Email: