اثرات بداور روحانی علاج |
حکیم عبدالرؤف نظامی |
جادو: عربی میں اسے سحر کہتے ہیں، انگلش میں (Magic)
اور فارسی میں آسیب ہے۔ تفسیر کبیر میں فخرالدین کوزی نے اس کی واقفیت دلاتے ہوئے
لکھاہے۔ ’’ہر مادی چیز سے نیک وبد اثرات موجود ہوتے ہیں، اس کی نیکی سحر (صبح کانور
)سے تعبیر کی گئی ہے جبکہ بد فطرت افراد اس کی بدی کے بُرے اثرات سے سحر میں بدل
چکے ہیں۔‘‘
سحر جادو، ٹونہ عملیات علوی وسفلی یاجنتر منتر آفسون وغیرہ سب دماغی قوتوں کانام
ہے۔ کسی بھی عمل کی کامیابی کا تمام تر دارو مدار عامل کی قوت ارادی، ارتکاز توجہ
اور اوراز کی مضبوطی اور روحانی قوتوں کواپنے اندر جذب کرکے کسی خاص سمت میں روانہ
کرنے کی اہلیت پہ ہوتاہے۔ جادو ایک ایسا علم ہے جو کلیتاً خرابی اور بیماری پرمشتمل
ہے جس کے ذریعے سے دوسرے کو نقصان پہنچایا جاتا ہے ۔ جادو علم شر کی وہ شاخ ہے جو
عقل انسانی ونفسیات انسانی کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔ جادو اور دیگر سفلی اعمال
کی ابتداء حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور سے شروع ہوتی جس میں شیاطین ، جنات نے
انسانوں کو سحر کی بابت تعلیم دی ۔ مقصد انسانوں میں شر کو پھیلانا اور فطرت انسان
کو گمراہ وبرباد کرنا تھا۔
جادونظر بد بندش کومعلوم اور ختم کرنے کے لیے
ایک عدد لیموں لیں، سات(7)عدد باریک کیل جو جوتے میں
لگائے جاتے ہیں ، ہر کیل پہ سات (7)مرتبہ دم کرکے کیل کو لیموں میں ٹھونک دیں اس
طرح ساتوں کیلوں پر الگ الگ عمل کرکے کیل میں ٹھونک دیں۔ اس کے بعد مریض کے پرانے
سلے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر کسی جگہ رکھ دیں۔ تین (3) کے بعد اس لیموں کو نکال لیں۔
اگر لیموں سڑ جائے تو سمجھ لیں کہ مریض پہ جو بھی اثرات تھے وہ ختم ہو گئے۔ اگر
لیموں سڑتا نہیں تو مریض پہ کسی قسم کے اثرات نہیں ۔
جل تو جلال تو قدرت کمال تو یا حق یا حق یا حق جو کچھ بھی آسیب ہو حاضر ہو چلے
باقی نہ رہے ہر چہ ہستی روز حاضر شو حاضر شود
ترکیب: مریض کو سامنے بیٹھنے کو کہے اور اپنے آگے تین(3) لکیر بنائے۔ لکیر بنانے
سے پہلے چھری پہ سورئہ اخلاص سات (7)بار پڑھ کر دم کریں اور پھر لکیر بنائے۔ پہلی
لکیر جادو کے لیے، دوسری لکیر آسیب کے لیے، تیسری لکیر بیماری کیلئے ۔ دھیان میں
رکھے اور مذکورہ بالا عمل پڑھنا شروع کرے ۔ مریض پہ دم کرتے رہے مریض کاہاتھ زمین
پہ رکھے اور دیکھتا رہے، ہاتھ چلنے لگے تو یہ دیکھے کس لکیر پہ گیا، جس لکیر پہ گیا
اس کا علاج کرے۔
اس کی زکوٰۃ چاند کی پہلی تاریخ کو ایک سو ایک (101) مرتبہ پڑھ لے پھراس کی مداومت
جاری رکھے۔
سحر و جنات کی کاٹ بذریعہ سورۂ عبس
زکوٰۃ عروج ماہ میں بعد نماز عشاء یافجر روزانہ اول
آخر درود پاک درمیان میں دوسو اکتیس مرتبہ سورۃ پڑھیں،
چالیس(40) روز کا چلہ کریں۔ پھر روزانہ مداومت جاری رکھیں ۔
سحرو جنات کے اثرات کو باطل کرنے کے علاوہ آنکھوں کے جملہ امراض خصوصاً شبکوری میں
عرق گلاب پہ سات (7)مرتبہ دم کرکے دیں ۔ قطرہ قطرہ صبح وشام دوپہر آنکھ میں ڈالیں
۔ وبائی امراض میں ویکسین کا کام کرتا ہے۔ وائرس کے حملوں کو روکتاہے۔ درد گردہ ،
شوگر میں مجرب علاج ہے۔
اثرات بدکی کاٹ کا طریقہ : ایک تھالی میں تھوڑا سا کچا دودھ لے لیں، اب مریض کو لٹا
دیں، پیٹھ کے بل اور مریض کے پیٹ کے اوپر یہ تھالی رکھیں ، تھالی رکھنے سے پہلے
تھالی کے الٹی طرف سات(7) مرتبہ سورۂ عبس پڑھ کر دم کردیں
اور مریض کے پیٹ پہ رکھ دیں اور پھر اس میں دودھ ڈال دیں پھر سے سات (7) مرتبہ دم
کریں اور تقریباً بیس(20) منٹ تک دودھ کا رنگ بدل جائے گا۔ تقریباً آدھا گھنٹہ بعد
تھالی اٹھا کر دودھ کومحفوظ جگہ پھینک دیں۔ تین بار عمل کو
دہرائیں ، جادو کی کاٹ ہو جائے گی۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2022