حکمت کی کرشمہ سازیاں
قیصراحمد بی۔ اے (کراچی)۔

لٹ رہا ہے جواہرات کا ڈھیر
اب بھی کوئی نہ لے تو ہے اندھیر
نسخہ بتایا میں نے تفکر کمال سے
کاغذ پر رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے

قبض کاعلاج

حکماء کاقول ہے کہ معدہ درست، انسان تندرست۔ قبض ٹوٹا ہر بلا چھوٹا۔ قبض سینکڑوں بیماریوںکی جڑ ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی میں ان دونوں باتوں کاخیال رکھیں گے تو زندگی بھربیمار نہ ہوں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔
علامات وقت پر پاخانہ نہ آنا۔ پاخانہ وقت سے نہ ہونا، کم مقدار میں ہونا، گانٹھیں نکلنا، پاخانہ کے بعد پیٹ میں ہلکا پن اور کھل کر پاخانہ آنے کا احساس نہ ہونا۔
تحریک اعصابی عضلاتی اور اعصابی تحریک میں دائمی قبض ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ باقی تحریکوں میں زیادہ شدیدقبض نہیں ہوتی۔
علاج و ادویہ اطریفل سناء، اطریفل کبیر، اطریفل زمانی، اکسیر معدہ، حب زنجیل، شربت سناء، شربت قبض کشا، شربت ملین، عراق اجوائن، عرق پودینہ، معجون زنجیل، معجون قرطم۔

بھوک نہ لگنا… سفوف زرشک مقوی معدہ

نسخہ زرشک، دھنیا خشک، اجوائن دیسی …ہر ایک، ایک تولہ۔ نمک لاہوری چھ ماشہ۔ سب کو کوٹ چھان کر آملہ کے رس میں کھرل کریں اور سفوف بنالیں۔
خوراک تین ماشہ سے پانچ ماشہ تک۔
فوائد اس کامزاج عضلاتی اعصابی ہے۔ مقوی معدہ ہے اور دافع قے ہے۔ ہیضہ کا مؤثر علاج ہے۔ زہروں کیلئے زبردست تریاق ہے۔ بچھو اورسانپ کے کاٹ لینے سے انسان مرجاتا ہے۔ ایسے خطرناک زہر کیلئے ’’سفوف زرشک ‘‘ آب حیات کاکام کرتا ہے۔ اس سفوف کو ہر دس پندرہ منٹ کے بعد کسی بھی ترشی کے ساتھ دیں جیسے لیموں، انارترش یاسرکہ پانی میں ملا کردیں۔ مریض آنکھ کھول دے گا۔ بعض اوقات کوئی مریض غلطی سے کوئی زہراستعمال کرلیتا ہے۔ خاص طور پر ہمارے دیہات میں کیڑے مار ادویات کااسپرے زیادہ ہونے سے اس قسم کے مریضوں کی تعداد بہت نظرآتی ہے۔ اس لئے یہ دوا گھریلو استعمال کے طور پر رکھنا بہت ہی مفید ہے۔ اس کے علاوہ ایلوپیتھک دوائیں جو جسم وجان کیلئے راحت کے بجائے وبال جان بن گئی ہیں، ان کے تریاق کیلئے بھی ’’سفوف زرشک ‘‘ کو کبھی نہ بھولیں۔

رُستَمین عرف سفوف کرنل

نسخہ سم الفار (سنکھیا ) ایک تولہ، نمک شیشہ آٹھ تولہ،گھیکوار کے لعاب میں آٹھ روز کھرل کرکے محفوظ رکھیں۔
خوراک دوچاول سے چار چاول ہمراہ مکھن۔
فوائد عضلاتی غدی ہے۔ ہاضمہ بڑھ جاتا ہے۔ مقوی باہ ہے۔ فشار الدم کے مریضوں کونہ دیں۔ دیسی گھی کااستعمال وافر کروائیں۔ اس کے استعمال سے قوت باہ بڑھ جاتی ہے۔ نامر دی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جاتی ہے۔ گھی دودھ خوب ہضم ہوتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کیلئے بہت ہی اعلیٰ درجے کی دوا ہے۔

روح جیون بوٹی

نسخہ سم الفار، شنگرف رومی ہر ایک ایک تولہ، بیخ اونٹ کٹار ا دو تولہ، سفوف رتن جوت ایک تولہ۔ سب کوپوٹلی میں باندھ کر پانچ سیر دودھ میں جوش دے کر ضامن لگائیں اور پھربلوکر گھی نکالیں۔
خوراک پانچ قطرے مکھن یا حلو ے میں دیں۔
فوائد عضلاتی غدی مزاج کی حامل ہے۔ محرک، مقوی باہ اور نامردی کی اعلیٰ دوا ہے۔ وجع المفاصل، تھکن میں مستعمل ہے۔ بھوک بڑھ جاتی ہے۔ یہ دوا کمزور گردوں والوں کونہ دیں۔ اس دوا میں دودھ گھی زیادہ مقدار میں دیں۔

طلاء روغن فیلڈ مارشل: روغن زلُو (جونک کاتیل)۔

نسخہ جونک کلاں سات عدد، بچھو سات عدد، روغن تل پائو میں جلا کے صاف کرکے چھان کر محفوظ رکھیں۔
فوائد اس کا مزاج عضلاتی غدی ہے۔ بطور طلاء مقوی باہ ہے۔ آوارہ عورتوں اور بدقماش عورتوں کا دشمن ہے۔ ان کو راہ راست پر لاتا ہے۔ قدر کے لائق تحفہ ہے۔
روغن سم الفار
نسخہ چالیس ابلے ہوئے انڈوں کی زردی نکال لیں اور اس میں زعفران تین ماشہ، سم الفار باریک سفوف ایک تولہ ملا کرزور دار ہاتھوں سے گرمی کے موسم میں اس قدر کھرل کریں کہ اس میں سے تیل نکل آئے۔ تین چار قطرے بعد از غذا استعمال کریں یا طلاء کریں۔
فوائد اس کامزاج عضلاتی غدی ہے اور مقوی باہ ہے۔ یہ عضو تناسل میں سختی پیدا کرتا ہے اور اس کو فربہ کرتاہے۔ اس کے اندرونی استعمال سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے۔ بھوک زیادہ لگتی ہے۔ اور دودھ بھی خوب ہضم کرتاہے۔ چہرہ انار کی طرح سرخ ہوجاتا ہے۔ انگ انگ میں خون دوڑتا ہے۔

روغن عروسک (ملکہ نور جہاں)۔

نسخہ بیر بہوٹی کو گائے کے گھی میں اس قدر بریاں کریںکہ گھل جائیں۔ اس کے بعد چھان کر محفوظ رکھیں۔بوقت ضرورت عضو پرلگائیں۔
فوائد اس کامزاج عضلاتی مزاج کاحامل ہے۔ رطوبت کو خشک کرتا ہے۔ بطور طلاء عضو تناسل میں دوران خون تسخیر کرکے عضو کو تحریک دیتا ہے۔ نامردوں کیلئے بہترین روغن وطلاء ہے۔ کان کے بہنے کیلئے بہت ہی اعلیٰ دوا ہے۔ تین چار قطرے روزانہ کان میں ڈالیں۔

حب زر جام عشق عرف عام لیلیٰ

نسخہ زعفران، دار چینی، جائفل، لونگ، افیون، عقر قرحا، شنگرف ہر ایک ایک ماشہ۔ مروارید دوماشہ، روغن سم الفار دوماشہ۔ تمام ادویہ کو باریک پیس کرشہد میں گوندھ کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔
مقدار خوراک:ایک گولی رات کو کھانا کھا کراوپر سے دودھ میں دیسی گھی ملا کر پی لیں۔
فوائد اس کامزاج عضلاتی غدی ہے۔ نامرد وزنانہ اشخاص کیلئے نوید مسرت و نوید بہار ہے۔ زندگی پُر لطف ہو جائےگی۔ شرمندگی خوشگوار زندگی میں بدل جائے گی۔ ان گولیوں کو استعمال کرنے والے مکھن اور دیسی گھی کااستعمال خوف کریں۔

جریان

یہ مرض زیادہ تر مرغن غذائیں اور گرم اشیاء کھانے سے ہوا کرتا ہے۔ سب سے پہلے گرم اشیاء سے اجتناب کریں سرد غذائیں کھائیں۔ لوکی، توری، بھنڈی وغیرہ کھائیں۔ علاج شروع کرنے سے پہلے معدہ کی صفائی کریں۔ ایک ہلکا سا جلاب لیں۔ پھر علاج کی طرف توجہ دیں۔
علاج سنگ جراحت، سبوس اسپغول، مغزتخم املی، ہر ایک دوتولہ،ستاور چار تولہ، کھانڈ دیسی چھ تولہ… کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔
خوراک تین ماشہ صبح، شام ہمراہ شیر۔
فوائد اس کامزاج اعصابی عضلاتی ہے اور یہ مغلظ مادہ منویہ ہے۔ باقی فوائد مذکورہ بالا ہیں۔

جریان

علاج کشنیز تخم کوٹ کر اور مصری برابر وزن ملا لیں اور محفوظ کرلیں۔
مقدار خوراک چھ ماشہ، صبح آب تازہ کے ہمراہ ۔
فوائد اس کامزاج اعصابی عضلاتی ہے۔ یہ دوا جریان کو بند کرتی ہے۔

جریان کاعلاج کم خرچ و بالانشین

علاج پھٹکڑی بریاں ½تولہ، سہاگہ بریاں ½ تولہ، دونوں مکس کرکے چائے کے قہوہ کے ساتھ پئیں۔ ان شاء اللہ تین چار خوراکوں سے اس مرض سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی۔

طلاء
طلائے آبلہ انگیز

نسخہ مغز جمال گوٹہ ایک دانہ پتھر پر رکھ کر قطرہ قطرہ پانی گرا کر گھس کر پتلا لیپ بنائیں اور اس میں معمولی سا تل کا تیل شامل کرکے لیپ بنائیں۔
ترکیب استعمال عضو تناسل کے بالائی حصہ اور پہلوئوں کوکپڑا رگڑ کر سرخ کرلیں۔ پھر یہ لیپ لگا کر پان کا پتہ باندھ دیں۔ جب آبلہ پڑ جائے تو پٹی کھول کر سوئی سے چھید کرکے پانی نکال کر آبلہ درستگی کیلئے مکھن پانی میں دھو کر قدرے کتھہ باریک شدہ ملا کر بطور مرہم لگائیں۔
فوائد غدی عضلاتی مزاج ہے۔رطوبات کی زیادتی کی وجہ سے عضو تناسل ڈھیلا پڑ جاتا ہے تو اس کے استعمال سے بہت جلد فاضل رطوبات زائد ہو جاتی ہیں اور عضو تناسل میں سختی، استاد گی اور طاقت لوٹ آتی ہے۔

طلائے تدھارا

نسخہ شیر مدار، گائے کامکھن ہموزن لے کر بارہ گھنٹے تک کھرل کریں۔
ترکیب استعمال سروسیون بچا کر طلا کریں۔ اوپر گرم پان باندھیں۔
فوائد اعصابی غدی ہے۔ یہ طلاء دبلے پتلے اور کمزور عضو تناسل کیلئے بہت ہی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے عضو تناسل کاٹیڑھا پن دور ہوجاتا ہے۔ مجلوقین کیلئے انتہائی مفید طلاء ہے۔
طلاء عقر قرحا، سہاگہ، خام کافور، نرکچور ہرادویہ ہموزن لے کرشہد میں باریک پیس کر کپڑے سے چھان کررکھ لیں۔
ترکیب استعمال چار رتی عضو مخصوص پر طلاء کریں اور ایک گھنٹہ بعد کپڑے سے صاف کرکے مشغول ہو ں۔
فوائد اس کامزاج اعصابی غدی ہے۔ ایسے مریض جن کو جماع کے دوران لذت نہ آتی ہو اور عضو تناسل دبلا پتلا ہو گیا ہو، اس کے استعمال سے از سرنولذت پیدا ہوجاتی ہے اور عضو تناسل موٹا ہو جاتا ہے۔ اور عورت کو بھی جماع کے دوران بے انتہا لذت ملتی ہے۔

پٹی

ہیراہینگ اصلی بھیڑ کے دودھ میں کھرل کرکے ایک باریک کپڑا اس میں بھگو کر رات بھر یوں ہی تر رکھ کر سائے میںخشک کرلیں۔ جب ضرورت ہو تو بکری کے دودھ میں تھوڑا سا کپڑا بھگو کر رات کے وقت عضو تناسل پرلپیٹ کر صبح کو دور کرکے دوسرا لپیٹ دیں۔ تین دن تک ایسا ہی کریں۔
فوائد اس کامزاج غدی عضلاتی ہے۔ یہ جلق کے مریضوں کیلئے بہت مفیدہے۔ نامرد حضرات کیلئے یہ پٹی دوبارہ مردانہ قوت پیدا کرتی ہے۔ تجربہ پر یہ پٹی بہت ہی مفید ثابت ہوئی ہے۔ غضب کی قوت مردمی پیدا ہوجاتی ہے۔

اپنیبیوی کو غلام وگرویدہ بنانا

سیاہ کو ے کی بیٹ پیس کرشہد میںملا کراپنے عضو تناسل پرملیں۔ بعدمیں عورت سے مباشرت کریں۔ عورت جاں نثاری کرنے لگےگی۔
ایضاً چڑیا کے خون میں سہاگہ، عطر گلاب حسب ضرورت، بھڑ کا چھتہ (اگر نہ ملے تو سنکھیا سفید۴ رتی) اور شہد ملا کر عضو تناسل پر لگا کر مباشرت کرے تو وہ عورت زندگی بھردوسرے مرد سے ہم بستر ہونا پسند نہ کرے۔
ایضا کالے کوے کا پتہ چنبیلی کے تیل میںلت کرکے بوقت ضرورت آلت پر لگائیں۔ عورت کومرد کے بغیر کل نہ پڑے گی۔
ایضا مرغی کی چربی اورمردار سنگ ذکر پر طلاء کرکے جس عورت سے مباشرت کرے، اس پر دوسرا مرد قادر نہ ہو گا۔
ایضا چمگادڑ کا پتہ آلت پر لگا کر عورت سے جماع کرے، دوسرا مرد ہر گز قادر نہ ہو گا۔
ایضا بگلا جو کہ آبی پرندہ ہے، اس کا خون شہد میں ملا کر عضو تناسل پر لگا کر عورت سے مباشرت کرے تو وہ عورت زندگی بھر دوسرے مرد سے ہم بستر ہونا پسند نہ کرے اور سدا تیری جاں نثار رہے۔

ضماد خواب آور

نسخہ گل نیلوفر، تخم کاہو، تخم خرفہ، صندل سفید …ہر ایک تین ماشہ، کافور ایک ماشہ، افیون، زعفران ہر ایک چار رتی۔ سب کو پیس کر سرکہ خالص نصف تولہ اور آب دھنیا سبز دوتولہ، روغن گل ایک تولہ اضافہ کرکے لیپ کریں۔
ترکیب استعمال بوقت حاجت سبز دھنیے کے پانی میں لیپ کریں۔
فوائد عضلاتی اعصابی مزاج ہے۔ وہ اصحاب جو نشہ آور نیند آنے والی گولیاں استعمال کرتے ہیں۔ اس ضماد سے فائدہ اٹھائیں۔

کھانسی، گلہ خراب اور اولاد جراثیم کا لاجواب نسخہ

ھوالشافی سبز الائچی اور دانہ میتھی ہموزن لے کر پیس لیں۔ ½چمچہ دودھ یا پانی کے ساتھ کھائیں۔ کھانسی، گلہ خراب، جسم کی ہر طرح کی کمزوری کیلئے لاجواب چیز ہے۔اس کے علاوہ یہی نسخہ مرد وخواتین کے تمام پوشیدہ امراض مردانہ، بے اولادی اور زنانہ بے اولادی میں کمال کی تاثیر رکھتا ہے۔ بے شمار تجربات ہیں کہ جن مردوں کے جراثیم میں کمی تھی، صرف اس نسخہ کے استعمال سے ان کے جراثیم اتنی تیزی سے بنے کہ وہ آج صاحب اولاد ہیں۔ عورتوں کے پوشیدہ امراض میں بھی تجربہ شدہ ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد، معدہ کے امراض میں بھی یہی نسخہ تیربہدف ہے۔
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




Subscribe for Updates

Name:

Email: