عمل حٰمٓ الحی القیوم
۔حضرت مولانا حسن الہاشمی رحمۃ اللہ علیہ (دیو بند)۔

اس کو روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) مرتبہ چالیس (۴۰) روز تک لگاتار پڑھنا چاہئے۔ چالیس (۴۰) دن میں زکوٰۃ ادا ہو گی اور عامل کے اندر اس عمل کو کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی۔
یہ عمل ہر طرح کی بیماریوں کے لئے، تندرستی کے لئے، بچوں،بوڑھوں اور جوانوں کی صحت کے لئے اور ان کی درازی عمر کے لئے تیر کی طرح کام کرے گااور اللہ کے فضل وکرم سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوں گے۔
نقش اس کا اس طرح بنے گا:۔

اس عمل کو اگر دو سو تریپن (۲۵۳) مرتبہ کسی بھی چیز پر دم کرکے مریض کو کھلائیں یا پلائیں تو فوری اثر ہو گا اور بیماری سے نجات ملے گی۔
اس عمل کو اگرعامل دو سو تریپن (۲۵۳) مرتبہ پڑھ کر دور بیٹھ کر بھی کسی کے لئے دعا کرے گا تو ان شاء اللہ دعا قبول ہو گی۔
اس عمل کو کرتے وقت ایک تختی پر پانچ خانوں کا مذکورہ نقش بنا کر عامل اپنے سامنے رکھ کر اور اس کو دیکھ کر ایک ہزار(۱۰۰۰) مرتبہ اس عمل کو پڑھے۔ آگے پیچھے گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔
اس عمل کاہدیہ عامل ایک شخص سے نوّے(۹۰) روپے لے سکتا ہے۔ اگر نقش بنا کردے تب بھی ہدیہ نوّے(۹۰) روپے سے زائد نہ لے۔ اگر عامل اس سے زیادہ ہدیہ وصول کرے گا تو اس کاعمل بے اثر ہو جائے گا۔
ان اعمال کے اعمال بے حد مؤثر ہو تے ہیں اور ان کا اثر منٹوں اور گھنٹوں میںاللہ کے فضل وکرم سے سامنے آتا ہے اور ضرورت مندوں کو فوراً فائدہ ہوتا ہے لیکن ہدیہ کے معاملے میں عاملین کو محتاط رہناچاہئے اور من مانی اور بے لگامی کا مظاہرہ نہیں کرناچاہئے۔
یہ خاص اعمال بزرگوں اور ولیوں کی امانت ہے۔ من مانے ہدایا وصول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم بزرگوں کی امانت میں خیانت کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ جو لوگ روحانیت پریقین رکھتے ہیں وہ بزرگوں کی ہدایات سے ادھر ادھر نہیں ہوتے۔
ہم نے ولیوں اور صوفیوں کی امانت کو اپنے قارئین تک پہنچا دیا ہے اور بخل سے کام نہیں لیا۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قارئین کو ان بابرکت علوم سے استفادہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




Subscribe for Updates

Name:

Email: