l
 

روحانی درسگاہ کے طالب علموں کیلئے اعمال

دار العمل چشتیہ کے شعبہ روحانی درسگاہ کے طالب علموں کے لیے بغیر فیس درج ذیل اعمال کی چلّہ کشی کروائی جاتی ہے۔ ان اعمال کو سیکھ کر عامل خود بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے اور آگے مریضوں کو بھی فائدہ دے سکتا ہے۔

یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ اگر آپ کسی عمل کے عامل نہیں ہوں گے اور بطور وظیفہ مریضوں کو بتائیں گے تو فائدہ بہت کم ہوتا ہے۔ یہ اصول ان اعمال کے لیے ہے جو جنات اور جادو کے اثرات کو دور کرنے میں استعمال ہوتے ہیں۔ جو اعمال دیگر حاجتوں کے ہیں، ان میں فائدہ ہو جاتا ہے مثلاً کسی بیماری کےلیے، رزق کے لیے، ترقی کے لیے، پریشانی دور کرنے کے لیے، مختلف حاجات کے لیے وغیرہ۔ یہ سمجھیں کہ جس عمل میں عامل کی روحانی قوت کی ضرورت ہوتی ہے جیسے جادو اور جنات کے علاج میں ہوتی ہے، وہاں عامل کی اجازت سے اس عمل کا وظیفہ پڑھنا بہت فائدہ کرتا ہے۔

یہ اصول یاد رکھیں کہ جس عمل کے عامل ہیں، اگر وہ پڑھنے کو دیں گے تو مریض کے ساتھ عامل کی روحانی قوت بھی کام کرتی ہے۔

اس وقت درج ذیل اعمال روحانی درسگاہ کے طالب علم روحانی درسگاہ سے سیکھ سکتے ہیں۔ ان اعمال کو سیکھنے کی کوئی فیس نہیں۔

نام سے ظاہر ہے کہ ہر قسم کی بندش ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اکتالیس یوم کا چلہ کرنا ہوتا ہے۔

ہر قسم کی بندش ختم کرنے کا عمل 1

آیت کریمہ ایک ایسا مختصر عمل ہے جس کو دنیا کے ہر جائز مقصد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر مشکل سے مشکل اور ناممکن کو ممکن بنانے والا عمل ہے۔

آیت کریمہ کا خاص عمل 2

شوہر بیوی پر توجہ نہ دیتا ہو،حقوق واجبہ ادا نہ کرتا ہو،زبان درازی کرتا ہو،گالی دیتا ہو،مار پیٹ کرتا ہو،گھر سے نکال دیا ہو۔بیوی زبان درازی کرتی ہو،محبت نہ کرتی ہو،توجہ نہ دیتی ہو،روٹھ کر میکے چلی گئی ہو،اولادنافرمان ہو،آپس میں جھگڑتے ہوں،ان سب کے لئےمجرب عمل۔

محبت کی عظیم آیت کا عمل 3
دشمن بہت تنگ کرتاہو،دشمن جان کا ہو،عزت کا دشمن ہو،بدمعاش قسم کے لوگوں سے نجات،جولڑکیوں کو چھیڑتے ہو،کسی نےقبضہ کر لیا ہو،جادوگر پیچھے پڑگیا ہو،دشمن مسلسل عمل کروا رہا ہو،ان سب کے لئے مجرب عمل۔ دشمن لے لئے عظیم دعا کا عمل 4
ہر قسم کے جنات، جادو، آفات و بلیات سے نجات۔ حُب و بغض کے معاملات۔ رزق میں کشادگی۔ الغرض ہر قسم کی دُنیاوی حاجات کے لیے اکسیر عمل ہے۔  سورۃ مزمل کا خاص عمل 5

اعمال سیکھنے کی شرائط

۔1) روحانی درسگاہ میں داخلہ لینا شرط نہیں لیکن اگر کسی نے لینا ہو تو روحانی درسگاہ کی طرف سے عمل کرتے وقت، عمل کرنے والے کی مکمل رہنمائی کی جائے گی اور نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی قسم کا اس کو نقصان نہ ہو۔ داخلہ فارم  ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ داخلہ کی شرائط کے لیے یہاں جائیں۔
۔
2)  اعمال دفتر آکر، بذریعہ خط یا ای میل لیے جا سکتے ہیں۔
۔
3) ایک وقت میں صرف دو اعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اگر آپ نے دو اعمال کرنے ہوں تو دو اعمال کی اجازت لیں۔ ورنہ صرف اس عمل کی اجازت لیں، جو آپ نے کرنا ہو۔
۔
4)  صرف وہی افراد اعمال منگوائیں، جن کو عمل کرنا ہے۔ عمل کرنے کے علاوہ کوئی اور نیت ہو، وہ عمل منگوانے کی زحمت نہ فرمائیں۔ ہماری طرف سے معذرت ہے۔
۔
5) اعمال کی اجازت لینے کے بعد نہ کرنے کی صورت میں مزید اعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔
6) عمل شروع اور ختم کرتے وقت بذریعہ ایس ایم ایس ادارے کے موبائل نمبر یا ای میل پر اطلاع کرنا لازمی ہے۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2021

 

Subscribe for Updates

Name:

Email: