دارالعمل چشتیہ کی روحانی علاج گاہ کے تیار مجربات میں سے روحانی عطر بہت اہمیت کا حامل ہے۔ فی الحال روحانی عطر کی تین اقسام عوام الناس اور عاملین کے لیے روحانی دکان میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

جنات وآسیب کے متاثرہ ایسے مریض، جن کے اندر یہ مخلوق حاضر ہوتی ہو، ان کو حاضر کرنے کے لئے خاص دم کیا ہوا عطر ہے۔تھوڑا سا عطر مریض کی انگلی پر لگا کر اس کے ناک کے سوراخوں پر مل دیں۔ ان شاء اللہ، بہت جلد تنگ کرنے والی مخلوق مریض کے اندر حاضر ہو جائے گی۔ عامل تنگ کرنے والے جنات و آسیب کو حاضر کرنے کے لئے جو عمل کرنا چاہے، وہ کرتا رہے۔ یہ عطر، جنات و آسیب کو مریض کے جسم میں حاضر کرنے کے لئے بہت معاون ثابت ہوگا۔

روحانی عطرِ حاضری کو جب بھی مریض پر استعمال کرنا ہو، یہ دیکھ لیں کہ مریض پاک ہو، بہتر ہے باوضو ہو۔ چونکہ اس کا استعمال صرف مریض پر مسلط جن و شیطان کو مریض کے اندر حاضر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، اس لیے جب حاضری کرنی ہو، صرف اسی وقت استعمال کیا جائے۔ اس کے علاوہ غلطی سے بھی استعمال نہ کریں۔
مریض کی ناک کے قریب عطر کی شیشی کھول کر کریں اور مریض کو کہیں کہ لمبا سانس اندر کھینچ کر عطر کی خوشبو کو سونگھے۔پھر عامل مریض یا مریض کے محرم کی شہادت والی انگلی اور انگوٹھے پر تھوڑا سا عطر لگا دے تاکہ وہ مریض کی ناک کے نتھنوں پر مل لے۔
عامل اپنا حاضری والا عمل پڑھے۔ ان شاء اللہ، تھوڑی دیر میں مریض پر مسلط مخلوق حاضر ہو جائے گی۔ باربار عمل پڑھنے کی نوبت ہی نہیں آتی، مریض پر مسلط مخلوق حاضر ہو جاتی ہے۔
مزید راہنمائی کے لیے ہماری روحانی علاج گاہ سے رابطہ کریں۔
اوقات: صبح 11بجے سے شام 7بجے تک(علاوہ جمعہ و اتوار)۔
قیمت:200روپے۔
نوٹ: یہ عطر صرف عاملین ہی استعمال کریں یا کروائیں، جو جنات کے مریضوں کا علاج کرنا جانتے ہیں۔

قرآنی آیات، اسماء الحسنیٰ، درود شریف اور عاملین کے مخصوص اعما ل کا دم شدہ خاص حفاظت کا عطر، جس کو استعمال کرنے سے درج ذیل سے حفاظت ہو گی (ان شاء اللہ تعالیٰ)
* جنات* جادو* شیاطین * آسیب* جادوگر* نظر بد* حاسدوں کے شر * بم بلاسٹ * قتل و غارت * اغوا *سفر کے حادثات* اچانک موت *نا گہانی آفات و مصائب * زمینی و آسمانی حادثات وغیرہ۔ عاملین حضرات کے لئے خاص تحفہ ہے۔ اس عطر پر دم عاملین نے کیا ہے، عوام یا مدرسہ کے بچوں سے دم نہیں کرایا گیا۔

درج ذیل طریقوں پر استعمال کریں۔
 ۔ ۔جادو، جنات و شیاطین سے حفاظت: ہر نماز سے قبل تھوڑا سا عطر لگا کر کپڑوں پر لگا لیا کریں۔ جب باہر کہیں جائیں تو عطر لگا کر جائیں۔
نوٹ: اگر مسلسل اکیس یوم، پانچوں نمازوں سے قبل عطر لگائیں اور نماز پڑھیں تو ان شاء اللہ،اکیس یوم کے بعد آپ کے گرد ایک خاص حفاظتی حصار لگ جائے گا۔
 ۔۔سفری حادثات سے حفاظت: جب گھر سے باہر نکلیں، خاص کر سفر پر جاتے وقت حادثات سے حفاظت کی نیت کرکے کپڑوں پر لگائیں۔ کوشش کریں کہ دورانِ سفر آپ باوضو رہیں۔
 ۔۔نا گہانی آفات و مصائب: آج کل جس طرح دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، بم بلاسٹ، گولی لگنا، اغوا، قتل، ایکسیڈنٹ وغیرہ … ان سب سے حفاظت کی نیت کرکے گھر سے باہر نکلتے ہوئے لگائیں۔
مزید راہنمائی کے لیے ہماری روحانی علاج گاہ سے رابطہ کریں۔
اوقات: صبح 11بجے سے شام 7بجے تک (علاوہ جمعہ و اتوار)۔
قیمت:150روپے۔
نوٹ:جن لوگوں پر جادو یا جنات کے اثرات ہوں، ان پر عطرِ حفاظت کے فوائد پوری طرح ظاہر نہیں ہوتے۔ اس لیے تشخیص کروائیں کہ آپ کسی قسم کے بد اثرات کا شکار تو نہیں؟ اگر ہیں تو ان کا علاج ضرور کروائیں۔

شائقین تسخیرات کیلئے یہ خبر یقیناً باعث مسرت ہو گی کہ ان کی آرزوئے دیرینہ کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں ہماری کوششیں بار آور ہوئیں اور روحانی دکان دارالعمل چشتیہ کی جانب سے’’ عطر تسخیر‘‘ تیار کرنے کامرحلہ مکمل ہوا۔ ایسے افراد جو کسی بھی وجہ سے محفل کی جان بنتے ہوں اوربار بار تنزلی کاشکار ہو جاتے ہوں ،وہ اس خاص دم شدہ عطر سے تالیف قلوب، سنگدل محبوب کی تسخیر ، تسخیر قلوب، قائم النکاح ، دائمی دوستی ومحبت پیدا کرنا، حکمران کے دل میں اپنارعب ڈالنا، گاہکوں میں اضافہ کرنا ، لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنا، من پسند رشتے کا حصول، زوجین میں الفت، محبت وکشش پیدا کرنا، رجوع خلقت وغیرہ باآسانی کرسکتے ہیں۔ ایسے تمام افراد جن کا تعلق پبلک سے ہے مثلاً ڈاکٹرز ، وکلاء ، دوکاندار یا سیاستدان اگر اس روحانی عطر کواستعمال کریں تو تسخیر خلق ہو گی اور دوست ، احباب، عزیز واقارب سے اچھے تعلقات اور رشتوں میں استحکام پیدا کرنے کیلئے یہ ’’عطر تسخیر‘‘ سریع التاثیر ہے۔
درج ذیل طریقوں پر استعمال کریں۔

 کسی خاص فرد کی تسخیر: جب اس فرد کے سامنے جائیں، عطر تسخیر کو انگلی پر لگا کر ماتھے پر دائیں سے بائیں،لکیر کی طرح لگائیں۔ ساتھ ہی کپڑوں پر بھی لگائیں۔ کوشش کریں کہ ملاقات سے بالکل پہلے لگائیں۔
زوجین (شوہر بیوی) کی تسخیر: زوجین میں کسی کو دوسرے کی تسخیر کرنا ہو تو کپڑوں پر یا تھوڑا سا جسم پر لگائیں۔
نوٹ: بیوی کے لیے شوہر کی تسخیر جائز نہیں۔ اگر شوہر جائز حقوق نہ دے رہا ہو تو وقتی تسخیر کی گنجائش ہے۔
 محفل کی تسخیر: کسی بھی محفل میں آپ چاہیں کہ لوگ میرے آس پاس رہیں، توجہ دیں تو محفل میں جانے سے قبل ماتھے پر اور کپڑوں پر لگا کر جائیں۔ کوشش کریں کہ محفل میں موجود ہوتے ہوئے ایک بار اور کپڑوں پر لگائیں۔
 خاص فرد کی تسخیر: ملاقات سے قبل ماتھے پر لگا کر ملیں اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کریں۔ان شاء اللہ، وہ آپ کی جائز بات مانے گا۔
مزید راہنمائی کے لیے ہماری روحانی علاج گاہ سے رابطہ کریں۔
اوقات: صبح 11بجے سے شام 7بجے تک (علاوہ جمعہ و اتوار)۔
قیمت:250روپے۔
نوٹ:جن لوگوں پر جادو یا جنات کے اثرات ہوں، ان پر عطرِ تسخیر کے فوائد پوری طرح ظاہر نہیں ہوتے۔ اس لیے تشخیص کروائیں کہ آ پ کسی قسم کے بد اثرات کا شکار تو نہیں؟



کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2019



Subscribe for Updates

Name:

Email: