ہمارے مشائخ نے یہ بھی بتادیا کہ اگر کسی انسان کی کیفیت ایسی ہو کہ اس کے دل میں کسی کا خیال بار بار آئے، ہٹانے سے بھی نہ ہٹے، دل میں ایسا جم جائے کہ کسی اور چیز میں دل بھی نہ لگے اور انسان ڈرے کہ میں تو گناہ کا مرتکب ہوجاؤں گا تو اس کو ایک عمل کرنے کہ اجازت دی گئ، جس کی اجازت اس وقت یہ عاجز سب مرد اور عورتوں کو دے رہا ہے اور وہ عمل بہت آسان ہے کہ ہر دن میں ایک سو(۱۰۰) مرتبہ یہ پڑھے

اگرسو(۱۰۰) مرتبہ روزانہ اس کی تسبیح پڑھ لی جائے تو ہم نے سینکڑوں نہیں ہزاروں بچوں اور بچیوں کو اس عمل کے صدقے گناہِ کبیرہ سے بچ کر زندگی گزارتے دیکھا ہے۔یہ بہت مجرب عمل ہے۔ وہ بچیاں جو کہتی تھیں ہم فلاں کے بغیر مر جائيں گی اور جوبچے کہتے تھے کہ فلاں کے بغیر ہم مر جائیں گے، چند دن انہوں نے یہ عمل کیا۔ کوئی بھی نہ مرا، اور اللّٰہ تعالیٰ نے ایمان و اعمال کی حفاظت بھی فرمالی۔تو اس عمل کی بھی سب کو اجازت ہے کہ اگر خدا نخواستہ دل میں کوئی ایسی کیفیت آجائے تو دل کو صاف کرنے کے لیے یہ ہارٹ کلینر (Heart Cleaner) کی مانند ہے۔ امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے بچوں اور بچیوں نے اس کا نام ہارٹ کلینر (HEART CLEANER)دل کی صفائی کرنے والا رکھا ہواہے۔ اس لیے جو انسان بدکاری سے بچے وہ اللّٰہ رب العزت کے نزدیک بہت اچھا انسان ہے۔

(سکون دل ص 60)

سیدالسادات پیرسیدنثارعلی شاہ الترمذی چشتی.سلسلہ چشتیہ آجمیرہ. وسلسلہ جیسولیہ دلداریہ. پیرسیدعبداللہ شاہ ترمذی رحمت اللہ علیہ آف میدان شریف صوبہ خیبرپختونخواہ

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2016



Subscribe for Updates

Name:

Email: