الحمد للہ، روحانی علاج گاہ 1996 سے عوام و خواص کی روحانی رہنمائی اور روحانی خدمت میں مصروف ہے۔ روزانہ کثیر تعداد میں سائل رابطہ کرتے ہیں۔ بہت سے سائلین کا سوال صرف تشخیص کا ہوتا ہے۔ وقت کی کمی کے پیشِ نظر اور اصولِ علاج کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ دار العمل چشتیہ نے یہ فیصلہ کیا کہ فون، وٹس ایپ، ایس ایم ایس، ای میل وغیرہ پر روحانی تشخیص نہیں کی جائے گی۔ سائل کے بتائے ہوئے حالات کے مطابق اس کی رہنمائی کی جائے۔ اگر سائل خود سے تشخیص کرنا چاہے تو اس کو طریقہ بھجوا دیا جائے یا کسی قریبی مستند معالج کی طرف بھیج دیا جائے۔ تشخیص نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بہت لوگ روحانی تشخیص کروانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ کئی جگہ سے کروانے پر بھی شوق پورا نہیں ہوتا ۔ ایسے تمام افراد سے معذرت ہے۔ اپنا اور ہمارا وقت اس سلسلے میں ضائع نہ فرمائیں۔

تشخیص کی ضرورت اور عاملین اور عوام کی غفلت

روحانی معالجین کی بھی بہت بڑی غلطی ہے کہ وہ روحانی علاج تو شروع کر دیتے ہیں مگر تشخیص پر توجہ نہیں دیتے۔ اسی طرح عوام کا حال ہے کہ وہ وظائف؍علاج تو شروع کر دیتے ہیں مگر تشخیص نہیں کرواتے۔ یاد رکھیں! صحیح تشخیص ہو گی تو صحیح علاج بھی ہوگا۔ روحانی علاج یا وظائف کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی بیماری کے لیے دوا استعمال کی جائے۔ اگر بیماری کی تشخیص ہی نہیں تو پھر دوا لینا کہاں کی عقلمندی ہے؟ بغیر تشخیص کے کبھی کوئی دوا، کبھی کوئی دوا لینے سے شفاء ہونا تو درکنار، شفاء کا راستہ ہی بند ہو جاتا ہے۔ پھر کوئی صحیح دوا بھی اثر نہیں کرتی۔ یہی حال پھر روحانی علاج میں بھی ہوتا ہے۔ بغیر تشخیص کے قسم قسم کے علاج کروا کر کیس کو اتنا بگاڑ لیتے ہیں کہ کیس کو سنبھالنے کے لیے بہت وقت اور بہت محنت درکار ہوتی ہے۔

روحانی تشخیص

روحانی تشخیص سے مراد یہ ہے کہ کسی بھی انسان یا جگہ کے بارے میں معلوم کیا جائے کہ اس پر سحر، جنات و آسیب یا نظرِ بد کا اثر ہے یا نہیں؟ عمومًا روحانی تشخیص کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب کسی بیماری، پریشانی، مصیبت سے نجات کے لیے تدابیر مسلسل ناکام ہو رہی ہوں۔ اس وقت ضروری ہوتا ہے کہ مزید تدبیریں کرنے کی بجائے یہ معلوم کیا جائے کہ کہیں سحر، جنات یا نظرِ بد کا اثر ہو نہیں؟ اگر ہو تو پھر اس کا علاج کیا جائے اور ساتھ ساتھ اپنی تدابیر جاری رکھی جائیں۔
روحانی علاج گاہ میں جس طریقے سے تشخیص کی جاتی ہے، اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں:۔
۔**گھر یا جگہ میں کس کس حصے میں جادو ، جنات یا دونوں کا اثر ہے؟
۔** گھر یا جگہ میں کس کس حصے میں غیبی مخلوق کی رہائش ہے؟
۔**مریض پر جادو ، جنات یا دونوں کا اثر ہے؟
۔**مریض کے جسم کے کس حصے میں جادو، جنات یا دونوں کا اثر ہے؟
۔**مریض پر کوئی غیبی مخلوق مسلط ہے یا صرف اثرات ہیں؟

گھر بیٹھے روحانی تشخیص کروائیں

مریض کی تشخیص کے لیے ایک رات کا پہنا ہوا وہ کپڑا جو سینے سے لگا ہو، وہ روحانی علاج گاہ بھجوائیں۔ روحانی تشخیص کی فی کپڑا فیس 100روپے ہے۔
جگہ کی تشخیص کے لیے ہر کمرے اور جگہ کا الگ الگ کپڑا۔ ایک کپڑا دو انچ لمبا اور ایک فٹ چوڑا ہو۔ ہر کپڑے پر کمرہ/جگہ کا نام لکھا ہو۔ ایک کمرے کا طریقہ لکھا جا رہا ہے، اسی طریقے پر ہر کمرے یا جگہ کو قیاس کیا جائے۔
طریقہ: جس کمرے کی تشخیص کرنی ہو، ایک کپڑا لے کر اس پر کمرے کا نام لکھیں۔ پھر اس کو کمرے کے چاروں کونوں میں رگڑ کر کمرے کے بیچ میں رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر دوبارہ چاروں کونوں میں رگڑیں اور ایک لفافے میں ڈال لیں۔ اسی طریقے پر سارے کپڑے ایک لفافے میں ڈال کر روحانی علاج گاہ کے پتہ پر بذریعہ ڈاک/کورئیر یا دستی بھجوائیں۔ غسل خانہ/باتھ روم/لیٹرین میں کپڑا بیچ میں زمین پر نہ رکھا جائے، کسی روشندان/کھڑکی میں رکھ دیا جائے۔ روحانی تشخیص کی فی کپڑا فیس 50روپے ہے۔

خود اپنی اور گھر کی روحانی تشخیص کریں

جو افراد خود اپنی یا اپنے گھر کی روحانی تشخیص کرنا چاہیں تو وہ درج ذیل لنک پر جائیں اور تشخیص کریں۔ اگر خود پڑھنا ممکن نہ ہو تو کسی قریبی حافظ صاحب، قاری صاحب ، امام صاحب کو یہ طریقہ دکھائیں اور ان سے دم کروا لیں۔

اپنی روحانی تشخیص کیسے کریں؟

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2021




Subscribe for Updates

Name:

Email: