دار العمل چشتیہ کی روحانی درسگاہ میں علمائے کرام اور مفتیان کرام کے لئے مخصوص اعمال سکھانے کا انتظام ہے۔ آج کل جس طرح شیطانی طاقتیں عروج پا رہی ہیں اور ہر طرف جادو، جنات اور شیاطین کے اثرات نظر آ رہے ہیں، اس سے پہلے نہیں تھے۔ اور یہ اثرات مزید بڑھتے چلے جائیں گے کیونکہ ہمارا معاشرہ دن بدن گناہوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ مزید خرابی غلط اور فراڈ قسم کے عاملین یا روحانی معالجین نے پوری کر دی اور روحانی علاج جیسے مقدس شعبہ کو بدنام کر دیا۔ ایسے میں ضرورت ہے کہ علماء اور مفتیان کرام اس میدان میں آئیں اور روحانی علاج کا شعبہ سنبھالیں۔ 

اس وقت درج ذیل اعمال  روحانی درسگاہ سے سیکھ سکتے ہیں۔ ان اعمال کی کوئی فیس نہیں ہے۔  

قطبِ کبیر ولی کامل حضرت ابو الحسن شاذلی نور اللہ مرقدہ کے سلسلے کی مشہور دعا، جو ہر جائز مقصد کے لیے مجرب ہے اور صدیوں سے اولیائے کرام اور مشائخ عظام کے معمول میں ہے۔ دعائے حزب البحر

1

قطبِ کبیر ولی کامل حضرت ابو الحسن شاذلی نور اللہ مرقدہ کے سلسلے کی خاص دعا، جو ہر قسم کے دشمن سے حفاظت کے لیے انتہائی مجرب ہے۔ دشمن چاہے ظاہری ہو یا باطنی جیسے شیاطان، جنات، آسیب و غیرہ۔ اس دعا کی برکت سے دشمن اپنی چالوں میں خود ہی پھنس جاتا ہے اور اس کی چالیں اس پر الٹی پڑتی ہیں۔ دعائے حزب النصر

2

جادو، جنات، آسیب، شیاطین اور دیگر خطرات اور آفات سے حفاظت کا مشہور و معروف عمل جو کہ کئی قرآنی سورتوں اور آیات پر مشتمل ہے۔ درجہ اول ابتدائی درجہ ہے۔ عامل اپنا اور اہل و عیال پر استعمال کر سکتا ہے۔ دوسرے درجہ میں باہر کے عام مریضوں کا علاج کر سکتا ہے۔ منزل کے دو درجوں  کے عمل

3

اسماء الحسنی پر مشتمل ولی کامل حضرت مولانا شیخ موسی صاحب روحانی بازی نور اللہ مرقدہ کا عمل۔ ہر مشکل کا حل اور ہر حاجت کے لیے مجرب۔

قصیدہ طوبٰی

4

اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل ولی کامل حضرت مولانا شیخ موسی صاحب روحانی بازی نور اللہ مرقدہ کا عمل۔ ہر مشکل کا حل اور ہر حاجت کے لیے مجرب۔

قصیدہ حسنٰی

5

قرآنی آیات اور مسنون دعاؤں اور کلمات پر مشتمل ایک خاص عمل، جو جادو اور جنات سے حفاظت کا خاص عمل ہے۔ نیز اس عمل سے جادو اور جنات کے بد اثرات کا علاج باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

جادو اور جنات کے توڑ اور حفاظت کا خاص عمل

6

جنات کے خلاف ایک انتہائی مجرب روحانی ہتھیار۔ جو عامل جنات کے متاثرہ مریضوں اور جگہوں کا علاج کرتے ہیں، ان کے لیے لازمی عمل۔ عمل تہدیدی نامہمبارک

7

آیت الکرسی کا دوسرے درجہ کا عمل جس کو کرنے سے آیت الکرسی کی غیبی طاقتیں معاونت کرتی ہیں۔ جنات و شیاطین کے خلاف ایک مضبوط ڈھال اور ہتھیار۔  آیت الکرسی کا خاص عمل

8

معوذتین کا دوسرے درجہ کا عمل جس کو کرنے سے معوذتین کی غیبی طاقتیں معاونت کرتی ہیں۔ جادو، جنات اور شیاطین کے خلاف ایک مضبوط ڈھال اور ہتھیار۔  معوذتین کا خاص عمل

9

روحانی ترقی کرنے اور کشف کی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے ایک ضروری عمل۔ اس عمل کو کرنے سے عامل میں کسی حد تک غیبی دنیا سے باطنی رابطہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔ اسمِ ذات کا عمل

10

نظرِ بد ختم کرنے کے عمل کا دوسرے درجہ کا چلہ کروایا جاتا ہے تاکہ عام نظر کے علاوہ سخت نظرِ بد اور جناتی نظرِ بد کو بھی ختم کیا جا سکے۔ نظرِ بد ختم کرنے کا عمل - درجہ دوم

11

اعمال سیکھنے کی شرائط

۔1) روحانی درسگاہ میں داخلہ لینا شرط نہیں لیکن اگر کسی نے لینا ہو تو روحانی درسگاہ کی طرف سے عمل کرتے وقت، عمل کرنے والے کی مکمل رہنمائی کی جائے گی اور نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی قسم کا اس کو نقصان نہ ہو۔ داخلہ فارم  ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ داخلہ کی شرائط کے لیے یہاں جائیں۔
۔
2)  اعمال دفتر آکر، بذریعہ خط یا ای میل لیے جا سکتے ہیں۔
۔
3) ایک وقت میں صرف دو اعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اگر آپ نے دو اعمال کرنے ہوں تو دو اعمال کی اجازت لیں۔ ورنہ صرف اس عمل کی اجازت لیں، جو آپ نے کرنا ہو۔
۔
4)  صرف وہی افراد اعمال منگوائیں، جن کو عمل کرنا ہے۔ عمل کرنے کے علاوہ کوئی اور نیت ہو، وہ عمل منگوانے کی زحمت نہ فرمائیں۔ ہماری طرف سے معذرت ہے۔
۔
5) اعمال کی اجازت لینے کے بعد نہ کرنے کی صورت میں مزید اعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔
6) عمل شروع اور ختم کرتے وقت بذریعہ ایس ایم ایس ادارے کے موبائل نمبر یا ای میل پر اطلاع کرنا لازمی ہے ۔ ادارے کا موبائل نمبر 00923437772772۔اور ای میل
ruhanidarsgah@gmail.com
 

پاکستان میں رہنے والے علمائے کرام

۔1) ماہنامہ خزینہ روحانیات کے آخری صفحے پر کوپن دیا گیا ہے۔ اسے پُر کرکے شناختی کارڈ کی کاپی اور عالم ہونے کے ثبوت کے ساتھ ادارے کو ارسال کرکے اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔ بغیر کوپن، اجازت سے معذرت۔  جو ابھی عالم بن رہے ہیں، وہ صرف عوام والے اعمال منگوا سکتے ہیں، علمائے کرام والے نہیں۔

پاکستان سے باہر رہنے والے علمائے کرام

۔1) پہلے ای میل کریں اور اس میں یہ تفصیل لکھیں۔ نام مع والد و والدہ، مکمل پتہ، جو عمل/اعمال کرنے ہوں، ان کی تفصیل، عالم ہونے کا ثبوت۔ ای میل کا جواب آنے پر ادارے کے موبائل نمبر پر کال کریں۔ یہ ضروری ہے تاکہ ثبوت ہو کہ آپ پاکستان سے باہر سے بات کر رہے ہیں۔ پاکستان سے باہر افراد کے لیے کوپن پُر کرکے ارسال کرنا ضروری نہیں۔ ایک بار فون کرکے اعمال سیکھنا شروع کر دیے تو مزید فون کی ضرورت نہیں۔ پھر صرف ای میل پر ہی رابطہ کرنا کافی ہوگا۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2017



Subscribe for Updates

Name:

Email: