روحانی درسگاہ کے طالب علموں کے لیے
بغیر فیس اعمال

دار العمل چشتیہ کے شعبہ روحانی درسگاہ کے طالب علموں کے لیے بغیر فیس درج ذیل اعمال کی چلّہ کشی کروائی جاتی ہے۔ ان اعمال کو سیکھ کر عامل خود بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے اور آگے مریضوں کو بھی فائدہ دے سکتا ہے۔

یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ اگر آپ کسی عمل کے عامل نہیں ہوں گے اور بطور وظیفہ مریضوں کو بتائیں گے تو فائدہ بہت کم ہوتا ہے۔ یہ اصول ان اعمال کے لیے ہے جو جنات اور جادو کے اثرات کو دور کرنے میں استعمال ہوتے ہیں۔ جو اعمال دیگر حاجتوں کے ہیں، ان میں فائدہ ہو جاتا ہے مثلاً کسی بیماری کےلیے، رزق کے لیے، ترقی کے لیے، پریشانی دور کرنے کے لیے، مختلف حاجات کے لیے وغیرہ۔ یہ سمجھیں کہ جس عمل میں عامل کی روحانی قوت کی ضرورت ہوتی ہے جیسے جادو اور جنات کے علاج میں ہوتی ہے، وہاں عامل کی اجازت سے اس عمل کا وظیفہ پڑھنا بہت فائدہ کرتا ہے۔

یہ اصول یاد رکھیں کہ جس عمل کے عامل ہیں، اگر وہ پڑھنے کو دیں گے تو مریض کے ساتھ عامل کی روحانی قوت بھی کام کرتی ہے۔

اس وقت درج ذیل اعمال روحانی درسگاہ کے طالب علم روحانی درسگاہ سے سیکھ سکتے ہیں۔ ان اعمال کو سیکھنے کی کوئی فیس نہیں۔

نام سے ظاہر ہے کہ ہر قسم کی بندش ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اکتالیس یوم کا چلہ کرنا ہوتا ہے۔

ہر قسم کی بندش ختم کرنے کا عمل 1

آیت کریمہ ایک ایسا مختصر عمل ہے جس کو دنیا کے ہر جائز مقصد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر مشکل سے مشکل اور ناممکن کو ممکن بنانے والا عمل ہے۔

آیت کریمہ کا خاص عمل 2

جنات کا علاج کرنے والے عاملین کے لیے ایک بہت مفید روحانی تحفہ۔ صرف وہی عاملین یہ عمل کریں، جو باقاعدہ جنات کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہیں، حاضری کرتے ہیں۔

شیطان و آسیب کو کمزور کرنے کا خاص عمل 3

جنات کا علاج کرنے والے عاملین کے لیے ایک بہت مفید روحانی تحفہ۔ صرف وہی عاملین یہ عمل کریں، جو باقاعدہ جنات کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہیں، حاضری کرتے ہیں۔

شیطان و آسیب کو بھگانے کا خاص عمل 4

شوہر بیوی پر توجہ نہ دیتا ہو،حقوق واجبہ ادا نہ کرتا ہو،زبان درازی کرتا ہو،گالی دیتا ہو،مار پیٹ کرتا ہو،گھر سے نکال دیا ہو۔بیوی زبان درازی کرتی ہو،محبت نہ کرتی ہو،توجہ نہ دیتی ہو،روٹھ کر میکے چلی گئی ہو،اولادنافرمان ہو،آپس میں جھگڑتے ہوں،ان سب کے لئےمجرب عمل۔

محبت کی عظیم آیت کا عمل 5
دشمن بہت تنگ کرتاہو،دشمن جان کا ہو،عزت کا دشمن ہو،بدمعاش قسم کے لوگوں سے نجات،جولڑکیوں کو چھیڑتے ہو،کسی نےقبضہ کر لیا ہو،جادوگر پیچھے پڑگیا ہو،دشمن مسلسل عمل کروا رہا ہو،ان سب کے لئے مجرب عمل۔ دشمن لے لئے عظیم دعا کا عمل 6
ہر قسم کے جنات، جادو، آفات و بلیات سے نجات۔ حُب و بغض کے معاملات۔ رزق میں کشادگی۔ الغرض ہر قسم کی دُنیاوی حاجات کے لیے اکسیر عمل ہے۔  سورۃ مزمل کا خاص عمل 7


 اعمال سیکھنے کی شرائط

۔1)  اعمال دفتر آکر، بذریعہ خط یا ای میل لیے جا سکتے ہیں۔
۔
2)  ایک وقت میں صرف دو اعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اگر آپ نے دو اعمال کرنے ہوں تو دو اعمال کی اجازت لیں۔ ورنہ صرف اس عمل کی اجازت لیں، جو آپ نے کرنا ہو۔
۔
3) صرف وہی افراد اعمال منگوائیں، جن کو عمل کرنا ہے۔ عمل کرنے کے علاوہ کوئی اور نیت ہو، وہ عمل منگوانے کی زحمت نہ فرمائیں۔ ہماری طرف سے معذرت ہے۔
۔
4)  اعمال کی اجازت لینے کے بعد نہ کرنے کی صورت میں مزید اعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔
6) عمل شروع اور ختم کرتے وقت بذریعہ ایس ایم ایس ادارے کے موبائل نمبر یا ای میل پر اطلاع کرنا لازمی ہے ۔ ادارے کا موبائل نمبر 00923437772772۔اور ای میل
ruhanidarsgah@gmail.com

پاکستان میں رہنے والے روحانی درسگاہ کے طالب علم

۔1) روحانی درسگاہ کے وہ طالب علم، جو ادارے سے باقاعدہ روحانی علوم کی تربیت حاصل کر رہا ہے، اس کے لیے بغیر فیس اعمال کے لیے کوپن پُر کرکے بھیجنا ضروری نہیں۔ البتہ ایسے افراد جنہوں نے داخلہ تو لیا، مگر روحانی علوم کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنا شروع نہیں کی، ان کے لیے یہ سہولت ہے کہ انہیں ایک بار ہی اپنے شناختی کارڈ  کی کاپی روحانی درسگاہ میں دینی ہوتی ہے، ہر بار عمل منگواتے وقت نہیں دینا ہوتی۔ نیز کوپن پُر کریں اور  اسے  اسکین کرکے ہمیں بذریعہ ای میل بھی بھیج سکتے ہیں۔ رابطے کرتے وقت اپنا رجسٹریشن نمبر ضرور لکھیں۔

پاکستان سے باہر رہنے والے روحانی درسگاہ کے طالب علم

۔1) پہلے ای میل کریں اور اس میں یہ تفصیل لکھیں۔ نام، رجسٹریشن نمبر، جو عمل/اعمال کرنے ہوں، ان کی تفصیل۔ ای میل کے ذریعے عمل کی اجازت ارسال کی جائے گی۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2017



Subscribe for Updates

Name:

Email: