خزینہ روحانیات کے ممبران کے لئے اعمال

ماہنامہ خزینہ روحانیات کے ممبران کو ادارے کی روحانی درسگاہ کی طرف سے اعمال سکھائے جاتے ہیں جن کی کوئی فیس یا ھدیہ نہیں ہے۔ بس محنت ممبران کی ہے اور اجازت و رہنمائی ہماری۔ اس سلسلے میں مزید ایک بات ذہن نشین رکھنے کی ہے کہ ممبر صرف وہ ہے جس نے سالانہ ممبرشپ ادارے سے لے رکھی ہو اور عمل حاصل کرتے وقت بھی کم از کم تین ماہ اس کی ممبرشپ کو رہ گئے ہوں۔ یعنی عمل کے اختتام تک اس کا ممبر رہنا ضروری ہے۔، جو افراد ممبر نہیں ہیں، بے شک وہ ہر ماہ باقاعدگی سے کسی بک شاپ یا سٹال سے خریدتے ہوں، اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ وہ عوام کو سکھائے جانے والے اعمال کر سکتے ہیں۔

اس وقت درج ذیل اعمال عوام روحانی درسگاہ سے سیکھ سکتے ہیں۔ ان اعمال کو سیکھنے کی کوئی فیس نہیں۔

دل کے امراض،ہیپاٹائٹس ہر قسم کینسر،دمہ،شوگر،پتھری،دماغی امراض,بڑے سے بڑے امراض کا قرآنی عمل۔

آیت شفاء 1

جنات، جادو، شیاطین اور تمام تکلیف دینے والی مخلوق سے حفاظت کا ایک خاص عمل۔ صرف سات یوم کا عمل ہے۔ ہر فرد کو سیکھنا چاہئے۔

حصار کا خاص عمل 2

قطبِ کبیر ولی کامل حضرت ابو الحسن شاذلی نور اللہ مرقدہ کے سلسلے کی مشہور دعا، جو ہر جائز مقصد کے لئے مجرب ہے اور صدیوں سے اولیائے کرام اور مشائخ عظام کے معمول میں ہے۔

دعائے حزب البحر 3

قطبِ کبیر ولی کامل حضرت ابو الحسن شاذلی نور اللہ مرقدہ کے سلسلے کی خاص دعا، جو ہر قسم کے دشمن سے حفاظت کے لئے انتہائی مجرب ہے۔ دشمن چاہے ظاہری ہو یا باطنی جیے شیاطان، جنات، آسیب و غیرہ۔ اس دعا کی برکت سے دشمن کو اپنی چالوں میں خود ہی پھنس جاتا ہے اور اس کی چالیں اس پر الٹی پڑتی ہیں۔

دعائے حزب النصر 4

ہر قسم کے غموں اور پریشانیوں خاص کر شیطانی اثرات سے نجات کا عمل۔

لا حول ولا قوۃ الا باللہ کا عمل 5

جادو، جنات، آسیب، شیاطین اور دیگر خطرات اور آفات سے حفاظت کا مشہور و معروف عمل جو کہ کئی قرآنی سورتوں اور آیات پر مشتمل ہے۔ درجہ اول ابتدائی درجہ ہے۔ عامل اپنا اور اہل و عیال پر استعمال کر سکتا ہے۔

 منزل کا پہلے درجے کا عمل 6

 

اپنے اور اپنی فیملی کا روحانی علاج کرنے کے لئے ایک خاص عمل۔ جنات، جادو اور مختلف بیماریوں کے علاج میں مفید ہے۔

سورہ ناس کا عمل 7

 

کسی خاص شخص کی تسخیر کا عمل۔ اس عمل سے تسخیرِ خلائق یعنی مخلوق کا ہجوم بھی ہو جاتا ہے۔ حکیموں، عاملوں، وکیلوں، ڈاکٹروں اور ایسے تمام افراد کے لئے مفید ہے جس کا تعلق عوام سے ہے۔

تسخیر کا خاص عمل 8

 

ترقی اور رزق کی فراخی کے لئے ایک مجرب ترین عمل۔ اس عمل کے عامل پر اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور رزق کے بند دروازے بھی کھل جاتے ہیں۔ سورۃ واقعہ کا خاص عمل برائے فراخی رزق 9
درودِ خضری ایک خاص درود شریف ہے۔ اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ خاص فائدہ روحانی ترقی اور روحانی پرواز کرنا ہے۔ درودِ خضری کا عمل 10
سورہ یٰسین قرآن کا دل ہے۔ ہر بڑی سے بڑی مشکل اور حاجت کے لئے صدیوں سے اس کا عمل کیا جاتا ہے۔ اس کے عامل بننے کے بعد ہر اڑی سے اڑی مشکل عامل کے لئے آسان ہو جاتی ہے۔ سورہ یٰسین کا عمل 11
اس عمل کے ذریعے مریض یا مریضہ کے ہاتھ پر دم کرکے تشخیص کی جاتی ہے۔ یہ طریقہ تشخیص میں سب سے صحیح نتیجہ دیتا ہے۔ مریض کے جسم پر اگر اثر ہوتا ہے تو وہ ظاہر ہو جاتا ہے۔  اگر کسی مریض پر جنات کی حاضری ہو تو اس عمل سے پتہ لگ جاتا ہے کہ حقیقت ہے یا ڈرامہ ہے۔ ہاتھ کے ذریعے روحانی تشخیص کا عمل 12
آیت کریمہ ایک ایسا مختصر عمل ہے جس کو دنیا کے ہر جائز مقصد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر مشکل سے مشکل اور ناممکن کو ممکن بنانے والا عمل ہے آیت کریمہ(درجہ اول)۔ 13
  حسبنا اللہ ونعمالوکیل 14
  کینسر سے نجات کا خاص عمل 15

 اعمال سیکھنے کی شرائط

۔1) روحانی درسگاہ میں داخلہ لینا شرط نہیں لیکن اگر کسی نے لینا ہو تو روحانی درسگاہ کی طرف سے عمل کرتے وقت، عمل کرنے والے کی مکمل رہنمائی کی جائے گی اور نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی قسم کا اس کو نقصان نہ ہو۔ داخلہ فارم  ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ داخلہ کی شرائط کے لیے یہاں جائیں۔
۔
2)  اعمال دفتر آکر، بذریعہ خط یا ای میل لیے جا سکتے ہیں۔
۔
3) ایک وقت میں صرف دو اعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اگر آپ نے دو اعمال کرنے ہوں تو دو اعمال کی اجازت لیں۔ ورنہ صرف اس عمل کی اجازت لیں، جو آپ نے کرنا ہو۔
۔
4)  صرف وہی افراد اعمال منگوائیں، جن کو عمل کرنا ہے۔ عمل کرنے کے علاوہ کوئی اور نیت ہو، وہ عمل منگوانے کی زحمت نہ فرمائیں۔ ہماری طرف سے معذرت ہے۔
۔
5) اعمال کی اجازت لینے کے بعد نہ کرنے کی صورت میں مزید اعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔
6) عمل شروع اور ختم کرتے وقت بذریعہ ایس ایم ایس ادارے کے موبائل نمبر یا ای میل پر اطلاع کرنا لازمی ہے ۔ ادارے کا موبائل نمبر 00923437772772۔اور ای میل
ruhanidarsgah@gmail.com

پاکستان میں رہنے والے ممبران

۔1) ماہنامہ خزینہ روحانیات کے آخری صفحے پر کوپن دیا گیا ہے۔ اسے پُر کرکے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ادارے کو ارسال کرکے اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔ بغیر کوپن، اجازت سے معذرت۔
۔2)
ممبران کے لیے یہ سہولت ہے کہ انہیں ایک بار ہی اپنے شناختی کارڈ  کی کاپی روحانی درسگاہ میں دینی ہوتی ہے، ہر بار عمل منگواتے وقت نہیں دینا ہوتی۔ نیز کوپن پُر کریں اور  اسے  اسکین کرکے ہمیں بذریعہ ای میل بھی بھیج سکتے ہیں۔

پاکستان سے باہر کے ممبران

۔1) پہلے ای میل کریں اور اس میں یہ تفصیل لکھیں۔ نام مع والد و والدہ، مکمل پتہ، جو عمل/اعمال کرنے ہوں، ان کی تفصیل۔ ای میل کا جواب آنے پر ادارے کے موبائل نمبر پر کال کریں۔ یہ ضروری ہے تاکہ ثبوت ہو کہ آپ پاکستان سے باہر سے بات کر رہے ہیں۔ پاکستان سے باہر افراد کے لیے کوپن پُر کرکے ارسال کرنا ضروری نہیں۔ ایک بار فون کرکے اعمال سیکھنا شروع کر دیے تو مزید فون کی ضرورت نہیں۔ پھر صرف ای میل پر ہی رابطہ کرنا کافی ہوگا۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2017



Subscribe for Updates

Name:

Email: