روحانی علوم  برائے خواتین

دارالعمل چشتیہ کے شعبہ روحانی درسگاہ میں خواتین کے لیے کچھ خاص اعمال ترتیب دیے گئے ہیں جو ان کی زندگی میں کام آئیں گے۔ شادی شدہ خواتین کے لئے بھی چند اعمال ہیں، جن کو سیکھ کر سسرال کے ظلم و زیادتی سے باآسانی نجات حاصل کر سکیں گی اور شوہر اگر جائز حقوق نہ دے رہا ہو تو ان شاء اللہ، وہ بھی حقوق ادا کرنا شروع کر دے گا۔ اسی طرح زبان درازی اور مار پیٹ کرنے والے شوہر کی اصلاح بھی کر سکیں گی۔ اور جہاں اپنا فائدہ ہوگا، وہیں دوسری بہنوں کا بھی فائدہ کر سکیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے بہت مسائل ہوتے ہیں، جن کے لئے بھی اعمال سکھائے جاتے ہیں تاکہ روحانی علاج کے سلسلے میں حتی الامکان خواتین کو گھر سے باہر نہ جانا پڑے۔ اور اعمال کے ساتھ خواتین کے لئے خاص ھدایات بھی بتائی گئی ہیں تاکہ وہ روحانی علاج سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں اور روحانی علاج میں ہونے والے نقصانات سے بھی بچی رہیں۔

خواتین کی آسانی کے لئے ایک بلاگ بھی بنایا گیا ہے جہاں سے باآسانی وظائف کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ بلاگ کا لنک جلد دے دیا جائے گا۔

اس وقت درج ذیل اعمال، خواتین روحانی درسگاہ سے سیکھ سکتی ہیں۔ ان اعمال کو سیکھنے کی کوئی فیس نہیں۔

شیاطین اور جنات سے حفاظت کا خاص عمل۔ بہت سی بیماریوں کا علاج۔

آیت الکرسی 1

ہر طرح کی حاجت اور ہر طرح کی بیماری دور کرنے کا عمل۔

سوره فاتحہ 2

نظربد، جادو اور جنات کے توڑ اور حفاظت کا مجرب عمل۔

معوذتین 3

اسماء الحسنی کا عمل جو حفاظت کے لئے بہت مجرب ہے۔ خصوصاً خواتین کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ماہواری کے دنوں میں قرآنی حفاظت کے اعمال نہیں کر سکتیں۔ خواتین کے لئے خصوصی عمل جو وہ حیض کے ایام میں پڑھ سکتی ہیں تاکہ کسی نہ کسی درجے میں حفاظت کا عمل جاری رہے۔

عمل حفاظت یاحافظ یا حفیظ 4

اس عمل کو کرنے کے بعد ہر قسم کی نظر بد اتارنے میں آسانی  ہو تی ہے۔ اور کم وقت میں نظر بد اتر جاتی ہے۔

نظر بد ختم کرنے کا عمل

5
جادو، جنات اور شیاطین سے حفاظت کے لئے ایک بنیادی حصار، جو ہر شخص کو سیکھنا ضروری ہے تاکہ جادو اور جنات کے حملوں سے وہ محفوظ رہے۔ حصار کا بنیادی عمل 6

 

یہ عمل شادی شدہ خواتین کے لئے بہت ضروری عمل ہے۔ عموماً یہ شکایت سننے کو ملتی ہے کہ سسرال میں لوگ خلاف بولتے ہیں، لڑواتے ہیں، ناجائز شکایتیں لگاتے ہیں۔ ان سب کے لئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ اس کو کرنے کے بعد جب استعمال کریں گے تو ناجائز بولنے والے کی زبان، عمل کرنے والے کے حق میں بند ہو جائے گی۔ عمل زبان بندی 7

 

ایک انتہائی ضروری عمل جس کی ہر شادی شدہ خاتون کو ضرورت پڑتی ہے۔ اس عمل کے استعمال سے شوہر اور سسرال والے محبت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اسی طرح نافرمان اولاد بھی تابعداری شروع کر دیتی ہے۔ عمل محبت یالطیف یا ودود 8

اعمال سیکھنے کی شرائط

۔1) روحانی درسگاہ میں داخلہ لینا شرط نہیں لیکن اگر کسی نے لینا ہو تو روحانی درسگاہ کی طرف سے عمل کرتے وقت، عمل کرنے والے کی مکمل رہنمائی کی جائے گی اور نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی قسم کا اس کو نقصان نہ ہو۔ داخلہ فارم  ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ داخلہ کی شرائط کے لیے یہاں جائیں۔
۔
2)  اعمال دفتر آکر، بذریعہ خط یا ای میل لیے جا سکتے ہیں۔
۔
3) ایک وقت میں صرف دو اعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اگر آپ نے دو اعمال کرنے ہوں تو دو اعمال کی اجازت لیں۔ ورنہ صرف اس عمل کی اجازت لیں، جو آپ نے کرنا ہو۔
۔
4)  صرف وہی خواتین اعمال منگوائیں، جن کو عمل کرنا ہے۔ عمل کرنے کے علاوہ کوئی اور نیت ہو، وہ عمل منگوانے کی زحمت نہ فرمائیں۔ ہماری طرف سے معذرت ہے۔
۔
5) اعمال کی اجازت لینے کے بعد نہ کرنے کی صورت میں مزید اعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔
6) عمل شروع اور ختم کرتے وقت بذریعہ ایس ایم ایس ادارے کے موبائل نمبر یا ای میل پر اطلاع کرنا لازمی ہے ۔ ادارے کا موبائل نمبر 00923437772772۔اور ای میل
ruhanidarsgah@gmail.com

پاکستان میں رہنے والی خواتین

۔1) ماہنامہ خزینہ روحانیات کے آخری صفحے پر کوپن دیا گیا ہے۔ اسے پُر کرکے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ادارے کو ارسال کرکے اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔ بغیر کوپن، اجازت سے معذرت۔

پاکستان سے باہر رہنے والی خواتین

۔1) پہلے ای میل کریں اور اس میں یہ تفصیل لکھیں۔ نام مع والد و والدہ، مکمل پتہ، جو عمل/اعمال کرنے ہوں، ان کی تفصیل۔ ای میل کا جواب آنے پر ادارے کے موبائل نمبر پر کال کریں۔ یہ ضروری ہے تاکہ ثبوت ہو کہ آپ پاکستان سے باہر سے بات کر رہے ہیں۔ پاکستان سے باہر افراد کے لیے کوپن پُر کرکے ارسال کرنا ضروری نہیں۔ ایک بار فون کرکے اعمال سیکھنا شروع کر دیے تو مزید فون کی ضرورت نہیں۔ پھر صرف ای میل پر ہی رابطہ کرنا کافی ہوگا۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2015



Subscribe for Updates

Name:

Email: