دارالعمل چشتیہ کی روحانی درسگاہ میں جہاں مخصوص افراد کو اعمال سکھانے کا انتظام ہے، وہیں عوام کو بھی اعمال سکھانے کا انتظام ہے۔ ان اعمال کو سیکھنے کے لئے بذریعہ جوابی خط یا ای میل رابطہ کریں کیونکہ جو بھی عمل بھیجا جائے گا، وہ پرنٹڈ ہے اور مکمل تفصیل لکھی ہوئی ہیں۔ اس لئے فون پر بار بار مکمل تفصیل بتانے سے معذرت ہے۔  نیز تفصیل سننے والے پھر بھی غلطی کرتے ہیں ، کچھ کا کچھ سمجھتے ہیں۔ نیز جو افراد بذریعہ ایس ایم ایس عمل مانگتے ہیں، ان سے ہم عمل کی تفصیل دینے سے معذرت کرتے ہیں۔ اگر حقیقی طلب ہے تو خود سوچیں کہ کیا روحانی علوم ایس ایم ایس کے ذریعے سیکھنا صحیح ہے؟ کیا یہ ادب کے خلاف نہیں؟ کیا روحانی علوم کی ذرا سی بھی اہمیت نہیں؟َ صحیح طریقہ تو یہی ہے کہ اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہو کر سیکھا جائے۔ لیکن آج کے زمانے میں مصروفیت کو دیکھتے ہوئے ای میل یا خط کے ذریعے ادارہ روحانی علوم سکھا رہا ہے۔

اس وقت درج ذیل اعمال عوام روحانی درسگاہ سے سیکھ سکتے ہیں۔ ان اعمال کو سیکھنے کی کوئی فیس نہیں۔
 

شیاطین اور جنات سے حفاظت کا خاص عمل۔ بہت سی بیماریوں کا علاج۔

آیت الکرسی 1

ہر طرح کی حاجت اور ہر طرح کی بیماری دور کرنے کا عمل۔

سوره فاتحہ 2

نظربد، جادو اور جنات کے توڑ اور حفاظت کا مجرب عمل۔

معوذتین 3

بنیادی درود شریف جس کا عامل بننے سے بہت ساری برکتیں حاصل ہوتی ہیں اور عامل بننے کے بعد جس عمل کے شروع اور آخر میں پڑھیں گے، اس کی تاثیر زیادہ ہو گی۔

درود ابراھیمی 4

اس عمل کو کرنے کے بعد ہر قسم کی نظر بد اتارنے میں آسانی  ہو تی ہے۔ اور کم وقت میں نظر بد اتر جاتی ہے۔

نظر بد ختم کرنے کا عمل

5
یہ عمل ھمارے سلسلے میں کافی عرصہ سے چل رہا ہے اور اس کو کرنے کے بعد بہت افراد نے واضح رزق میں فراخی  دیکھی ہے۔ سب سے بہتر وقت رمضان المبارک میں کرنے کا ہے۔ فراخی رزق کا مجرب عمل 6

 

اسماء الحسنی کا عمل جو حفاظت کے لئے بہت مجرب ہے۔ خصوصاً خواتین کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ماہواری کے دنوں میں قرآنی حفاظت کے اعمال نہیں کر سکتیں۔ خواتین کے لئے خصوصی عمل جو وہ حیض کے ایام میں پڑھ سکتی ہیں تاکہ کسی نہ کسی درجے میں حفاظت کا عمل جاری رہے۔ عمل حفاظت یاحافظ یا حفیظ 7

 

جادو، جنات اور شیاطین سے حفاظت کے لئے ایک بنیادی حصار، جو ہر شخص کو سیکھنا ضروری ہے تاکہ جادو اور جنات کے حملوں سے وہ محفوظ رہے۔ حصار کا بنیادی عمل 8

 

عملیات کا ذوق رکھنے والوں کا بنیادی عمل، جس کا عامل بننے سے کئی طرح کے روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور ہر کام میں برکت ہوتی ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا بنیادی عمل 9
قرآن کا دل سورۃ یٰسین ہے اور سورۃ یٰسین کا دل یہ آیت۔ اس لحاظ سے اس آیت کو خاص مقام حاصل ہے۔ بے شمار روحانی فوائد کے حصول کے لیے اس کا بنیادی عامل بنیں۔ سلام قولا من رب رحیم کا بنیادی عمل 10
غیبی حفاظت کا خاص عمل۔ حل المشکلات کے لئے اکابرین کا مجرب ترین عمل درود تنجینا  11
ہر قسم کے موذی مہلک،جان لیوااورلاعلاج امراض(مثلاً کینسر،ٹی بی،ہیپاٹائٹس،دل ودماغ کے امراض اور وبائی امراض وغیرہ)سے شفاء حاصل کرنے کے لئے  یقین اور اعتماد کے ساتھ اس قرآنی عمل سےفائدہ اٹھائیں۔ لاعلاج امراض سے شفاء کا خاص قرآنی عمل 12

اعمال سیکھنے کی شرائط

۔1) روحانی درسگاہ میں داخلہ لینا شرط نہیں لیکن اگر کسی نے لینا ہو تو روحانی درسگاہ کی طرف سے عمل کرتے وقت، عمل کرنے والے کی مکمل رہنمائی کی جائے گی اور نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی قسم کا اس کو نقصان نہ ہو۔ داخلہ فارم  ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ داخلہ کی شرائط کے لیے یہاں جائیں۔
۔
2)  اعمال دفتر آکر، بذریعہ خط یا ای میل لیے جا سکتے ہیں۔
۔
3) ایک وقت میں صرف دو اعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اگر آپ نے دو اعمال کرنے ہوں تو دو اعمال کی اجازت لیں۔ ورنہ صرف اس عمل کی اجازت لیں، جو آپ نے کرنا ہو۔
۔
4)  صرف وہی افراد اعمال منگوائیں، جن کو عمل کرنا ہے۔ عمل کرنے کے علاوہ کوئی اور نیت ہو، وہ عمل منگوانے کی زحمت نہ فرمائیں۔ ہماری طرف سے معذرت ہے۔
۔
5) اعمال کی اجازت لینے کے بعد نہ کرنے کی صورت میں مزید اعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔
6) عمل شروع اور ختم کرتے وقت بذریعہ ایس ایم ایس ادارے کے موبائل نمبر یا ای میل پر اطلاع کرنا لازمی ہے ۔ ادارے کا موبائل نمبر 00923437772772۔اور ای میل
ruhanidarsgah@gmail.com

پاکستان میں رہنے والے افراد

۔1) ماہنامہ خزینہ روحانیات کے آخری صفحے پر کوپن دیا گیا ہے۔ اسے پُر کرکے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ادارے کو ارسال کرکے اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔ بغیر کوپن، اجازت سے معذرت۔
۔2) فوٹوسٹیٹ یا اسکین کوپن قابلِ قبول نہیں ہے۔ جس مہینے کا کوپن پر لکھا ہوگا، اسی مہینے کوپن استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان سے باہر کے افراد

۔1) پہلے ای میل کریں اور اس میں یہ تفصیل لکھیں۔ نام مع والد و والدہ، مکمل پتہ، شناختی کارڈ (اسکین کرکے) اور جو عمل/اعمال کرنے ہوں۔
۔2) ای میل کا جواب آنے پر ادارے کے موبائل نمبر پر کال کریں۔ یہ ضروری ہے تاکہ ثبوت ہو کہ آپ پاکستان سے باہر سے بات کر رہے ہیں۔
۔3) پاکستان سے باہر افراد کے لیے کوپن پُر کرکے ارسال کرنا ضروری نہیں۔ ایک بار فون کرکے اعمال سیکھنا شروع کر دیے تو مزید فون کی ضرورت نہیں۔ پھر صرف ای میل پر ہی رابطہ کرنا کافی ہوگا۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2017



Subscribe for Updates

Name:

Email: