شرفِ عطارد کے خاص اعمال

ادارہ
 
خاتمہ ابتداء اوقات
14-09-18
07:42
13-09-18
19:07
شرفِ عطارد

لوح ترقی علم و حافظہ

یہ لوح تعلیم سے متعلق افراد کے لیے بہت مفید ہے۔ اس سے تعلیم کا حصول آسان ہو جاتا ہے، حافظہ قوی ہوتا ہے، کوئی مفہوم سمجھ نہ آ رہا ہو تو سمجھنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ یہ خاص کر ان طلباء کو فائدہ مند ہے، جو تعلیم میں کافی کمزور ہیں اور حافظہ بھی کم ہے۔
اس خاص وقت میں عاملین زیادہ الواح تیار کرکے رکھ لیں تاکہ بوقت ضرورت سائلین کو دی جا سکیں۔
طریقہ یہ ہے کہ درج ذیل آیات کے اعداد لے کر ان کی مربع آتشی لوح تیار کی جائے۔لوح تیار کرنے کے تمام اصول مدِّ نظر رکھے جائیں۔ اس خاص وقت میں عطارد کی ساعت میں تیار کی جائیں اور عطارد کا بخور بھی جلایا جائے۔
رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ۝۲۵ۙ وَیَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْ۝۲۶ۙ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ۝۲۷ۙ یَفْقَـــہُوْا قَوْلِیْ۝۲۸۠ (طہ:۲۸-۲۵)
 

یا اللہ! لوح حاملِ ہذٰا کی تعلیم و حافظہ میں بہت برکت دے۔ آمین

سائل کو جب لوح دیں تو اس کو تاکید کریں کہ ان آیات کا چالیس یوم تک روزانہ دو سو اٹھارہ (۲۱۸) مرتبہ ورد کرے ۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف اور لوح پر دم کرتا رہے۔ اختتام پر کچھ شیرینی نابالغ بچوں میں تقسیم کرے۔ پھر ہمیشہ انتیس (۲۹) مرتبہ ، اول و آخر ایک بار درود شریف، اپنے ورد میں رکھے۔
ان شاء اللہ تعلیمی میدان میں کامیابیاں نصیب ہوں گی اور حافظہ بھی قوی ہو جائے گا۔ اسی طرح جو طالب علم لائق تو ہوتے ہیں مگر امتحانات میں اچھی کارکردگی نہیں ہوتی، وہ بھی اس لوح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

*………*………*………*………*

دردِ شقیقہ کا علاج

اس خاص وقت میں درج ذیل تعویذات زیادہ تعداد میں تیار کر لیں۔ بوقت ضرورت سائل کو دیں تو کہیں کہ موم جامہ کرکے جس طرف درد ہو، اس طرف باندھا جائے۔

*………*………*………*………*

مرگی کا علاج

اس خاص وقت میں درج ذیل تعویذات زیادہ تعداد میں تیار کر لیں۔ بوقت ضرورت سائل کو دیں کہ موم جامہ کرکےگلے میں ڈال دیا جائے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ رَبِّ اِنِّىْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّعَذَابٍ۔ رَبِّ اِنِّىْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَـمُ الرّٰحِمِیْنَ۔ رَبِّ اِنِّىْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ۔

*………*………*………*………*
 



Subscribe for Updates

Name:

Email: