تعارف

اس کو رس کا بنیادی مقصد عامل کے اندر اُن صلاحیتوں کو ابھارنا ہے، جن صلاحیتوں کی بنا پر عامل روحانی پرواز کر سکتاہے۔یعنی روحانیت کے شعبہ میں تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ نورانی عملیات میں سارا دارو مدار ہی روحانی ترقی پر ہے۔ یہ ترقی سفلی طریقے سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے لیکن وہ راستہ اللہ تعالیٰ سے دوری اور شیطان سے دوستی کا راستہ ہے۔ اور بحیثیت مسلمان ہم کو یہ کام ہرگز نہیں کرنا چاہئے۔ مزید یہ کہ سفلی علوم میں شیاطین اور خبیث جنات ہوتے ہیں۔ جب کہ روحانی علوم میں ملائکہ، مؤکلین اور نیک جنات ہوتے ہیں۔ اور شیاطین اور خبیث جنات پر ملائکہ اور نورانی مؤکلین ہمیشہ سے بھاری رہے ہیں اور رہیں گے۔
اس کورس میں کل چھے (۶) چلّے کروائے جاتے ہیں۔ کورس کی تکمیل کے بعد انسان کا باطن بیدار ہو جاتا ہے۔ اس کا غیب کی دنیا سے رابطہ قائم ہو جاتا ہے۔اب یہ ہر انسان کی قسمت اور اللہ کی مہربانی ہے کہ وہ کتنا آگے بڑھتاہے۔ کچھ لوگوں کی سماعت کھل جاتی ہے اور وہ غیبی آوازیں سننا شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ کی بصارت کھل جاتی ہے اور وہ غیب کی دنیا کو دیکھ سکتے ہیں۔ سب سے کم درجہ یہ ہے کہ انسان کا باطنی طور پر مؤکلین سے رابطہ ہو جاتا ہے اور مؤکلین عامل کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں۔ عامل باطنی طور پر مؤکلین سے بات چیت بھی کر سکتا ہے۔ عموماًجن لوگوں نے پہلے چلّے کئے ہوتے ہیں، ان کو دو سے تین چلّوں میں ہی کافی ترقی مل جاتی ہے۔

ضروری ہدایات

 ہر چلہ چالیس (۴۰)یوم کا ہے۔ روزانہ تین ہزار ایک سو پچیس(۳۱۲۵) مرتبہ پڑھنا ہوتا ہے۔

1

 جگہ او روقت ایک رکھیں۔ 2
 کمرے میں خوشبو جلائیں۔ بہتر ہے کہ پہلے سے کمرے کو مہکا لیں۔ اور کپڑوں پر بھی عمدہ قسم کی خوشبو لگائیں۔ 3
 عمل کے کپڑے علیحدہ رکھیں اور صرف عمل پڑھتے وقت پہنیں۔ حسبِ ضرورت کپڑے تبدیل کر سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ احرام باندھ کر عمل پڑھیں۔ 4
 کمرے میں اندھیرا ہو۔ اگر ڈر لگے یا کوئی اور وجہ ہو تو زیرو کا بلب جلائیں اور وہ بھی اپنے پیچھے کی طرف جلائیں۔بہتر ہے کہ چراغ اپنے پیچھے رکھ کر جلائیں کیونکہ چراغ جلانے سے ایک خاص قسم کا اثر ہوتا ہے، جو کسی بھی قسم کی روشنی سے نہیں ہوتا۔ 5
 کچا پیازو لہسن، بڑا گوشت، مچھلی اور انڈا نہیں کھانا۔بیوی سے صحبت بھی نہیں کرنی۔ بہتر ہے کہ ہر قسم کے گوشت سے پرہیز کریں۔ 6
جس جگہ عمل کریں، وہاں عمل کے وقت کوئی دوسرا موجود نہ ہو۔ 7
 عمل کے بعد بات کئے بغیر سو جائیں۔ اگر اشد ضرورت ہو تو بات کرکے جلد از جلد سونے کی کریں۔ اگر ممکن ہو تو وہیں سو جائیں جہاں عمل پڑھا ہے کیونکہ کئی دفعہ مؤکلین اور جنات عمل پڑھنے کے بعد بھی عمل پڑھنے کی جگہ آتے ہیںاور اگر عامل سو رہا ہو تو اسے اٹھا کرملاقات کرتے ہیں یا بذریعہ خواب ملاقات کرتے ہیں۔ اور کئی قسم کے علوم اور خبریں بھی دیتے ہیں۔ 8

جو لوگ یہ کورس کرنا چاہیں، وہ روحانی درسگاہ سے رابطہ کریں۔ مزید تفصیلات ان کو دے دی جائیں گی۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: